انہوں نے مزید کہا: میری یہ نظر اس بات کا باعث بنی ہے کہ مجھے بعض افراطی چینلوں جیسے اللہیاری کے چینل اہل البیت(ع) سے مجھ پر بت شمار حملے کیے جائیں جبکہ یہ بات میری بات نہیں ہے بلکہ یہ قرآنی بات ہے۔
حسینی قزوینی نے اسلامی اتحاد کو قوی بنانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آج شیعہ اور سنی کے درمیان ہمدلی اور بھائی چارگی تنہا وہ چیز ہے جس سے وہابیت کو میدان سے باہر کیا جا سکتا ہے۔
ولایت نٹ ورک چینل کے ڈائریکٹر نے شیعہ سنی بھائی چارگی کو پہلے سے زیادہ تقویت پہنچانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: جو شخص سوئی کی نوک کے برابر شیعہ سنی اختلاف پھیلانے کی کوشش کرے وہ اسلام کی نسبت خائن ہے۔
انہوں نے ولایت نٹ ورک چینل کی سیاستوں کو بیان کرتے ہوئے کہا: ولایت چینل کی ایک اعلی کونسل ہے جو ہر ہفتے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی موجودگی میں میٹنگ کرتی ہے جس میں نشر کئے جانے والے پروگراموں کے سلسلے میں بحث و گفتگو ہوتی ہے۔