حسینیه بلتستانیه قم ایران میں محرم الحرام 1436 هجری کی مجالس عزا کا آغاز

پهلی مجلس سے   حجة الاسلام و المسلمین شیخ انور علی نورانی نے خطاب کیا ۔آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا که ذکر حسین بولنا، سننا اور مجلس حسین میں بیھٹنا عبادت هے ، عزاداری سید الشهدا میں شرکت کا ثواب اپنی جگه محفوظ هیں لیکن یه عزاداری ایک پیغام لیکر آتی هے اسی لئے امام خمینی نے فرمایا جو همارے پاس جو کچھ هے وه محرم اور صفر کی وجه سے هے۔
انهوں نے کها یقینا حسین نجات کی کشتی هے لیکن نجات کے لئے کشتی تک رسائی ضروری هے لذا همیں فلسفه عزاداری کو سمجھتے هوئے نجات کی کشتی تک پهنچنے کی ضرورت هے۔
مجلس کی آخر میں نوحه خوانی اور سینه زنی بھی هوئی اور تمام عزاداروں کی سلامتی  کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے