تازہ ترین

کراچی ایئر پورٹ حملہ، 15 افراد شہید، 10 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ جاری

  کراچی….سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی کے بعد کراچی ائیر پورٹ کا ٹرمینل ون کلئیر کرا لیا گیا۔ واقعے میں 10 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، جبکہ کارروائی میں ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے 7 اہلکاروں سمیت 15 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 342

ایئر پورٹ صبح سوا آٹھ بجے پھر فائرنگ کی آوازیں ، فورسز کوالرٹ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے کراچی ائرپورٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر دہشت گردوں نے تقریباً سوا گیارہ بجے حملہ کردیا۔دہشت گردوں کے پاس آر پی جی راکٹ، دستی بم اور خود کش جیکٹس کے ساتھ کلاشنکوفیں بھی موجود تھیں۔ اس حملے میں ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے 7 اور رینجرز کے دو اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بھارتی ساخت کااسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو اڑا لیا۔حملے کے بعد کراچی ائیر پورٹ کو سیل کرکے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔ اس دوران کراچی آنے والی پروازوں کو دیگر ائیرپورٹس پر بھجوا دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ لاؤنج کو گھیرے میں لے کر مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا.جیو نیوز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حساس مناظر اور آپریشن کی تفصیل کو براہ راست نشرنہیں کیا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *