اس رپورٹ کے مطابق حرم مطہر پر کئے گئے حملے کے باعث ۱۴ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کی ویب سائٹ ’’سومریہ نیوز‘‘ نے صوبہ صلاح الدین کی پولیس سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش کی طرف سے داغے گئے دو ماٹر گولوں میں سے ایک امامین عسکریین (ع) کے حرم کے صحن میں گرا جس سے ۴ پولیس اہلکار اور ۵ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اس نیوز ایجنسی کے مطابق دوسرا ماٹر گولہ حرم مطہر سے ایک کیلومیٹر کے فاصلہ پر گرا جس سے ایک عورت اور ایک کمسن بچہ زخمی ہوئے ہیں۔