عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے عوامی رضا کار دستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش کے دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے اور عراقی فوج اور عوام دہشت گردوں کو تاریخی سبق سکھا کر عراق سے باہر نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے فتویٰ کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور دہشت گردوں کے لیے اب ہلاکت اور فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض عرب ریاستیں دہشت گردوں کی حمایت اور پشت پناہی کر رہی ہیں۔