آل سعود دنیائے اسلام میں منافقت وبےحیائی کا واضح نمونہ/تحریر:محمد حسن جمالی

کرہ ارض پر یوں تو بے شمار خاندان اور قومیں دیکھنے کو ملتی ہیں – اللہ نے افراد بشر کو مختلف قوموں میں قرار دینے کا فلسفہ شناخت بتلایا ہے – ایک دوسرے کی پہچان کی خاطر انسانوں کو مختلف قوموں, نسلوں اور خاندانوں میں پیدا کیا- متعدد رنگوں اور زبانوں کا حامل ٹھرایا , کسی کو گورا بنایا تو کسی کو کالا – بعض کو عرب قرار دیا تو بہت سوں کو عجم, لیکن اللہ کے ہاں محبوب ,مقرب مکرم اور عزیز ہونے کا معیار نہ خاندان ہے اور نہ ہی قوم – نہ زبان ہے اور نہ ہی رنگت – خدا کے نزدیک صرف وہ لوگ مکرم ومحترم ہیں جو تقوی اختیار کریں – تقوی کا سادہ مفہوم انجام واجبات اور ترک محرمات ہے –
