آپ کا اقدام باعث عزت ہے، میں نے فخر محسوس کیا، رہبر انقلاب

رہبر انقلاب نے ایرانی پہلوان علی کریمی کے جذبہ ایثار کو سراہا
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کو ایران کے نوجوان پہلوان علی رضا کریمی سے ملاقات میں (جنھوں نے کشتی کےعالمی مقابلے میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے کھلاڑی سے کشتی لڑنے سے انکار کردیا تھا) ان کے اس ایثار اور فداکاری کی تعریف کی۔
