اسلام آباد دھرنا جاری، مظاہرین وزیرقانون کے استعفے کے مطالبے پر قائم

 اسلام آباد میں گزشتہ 14 روز سے جاری دھرنا پر امن طور پر ختم کرانے کے لیے حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان ہونے والے مذاکرات پھر تعطل کا شکار ہوگئے اور مظاہرین وزیرقانون کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کی انتظامیہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے پر اب بھی قائم اور اس کا موقف ہے کہ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کے بعد ہی آگے بات ہوسکتی ہے۔