امام خمینیؒ ایک عظیم اسلامی لیڈر/تحریر احمد علی جواہری

مقام معظم رہبری فرماتے ہیں کہ!

امام خمینیؒ وہ روح اللہ تھے کہ عصاء  و ید بیضاء ، بیان و فرقان مصطفوی ؐ کے ذریعے مظلوموں کی نجات کیلئے کمر بستہ ہوگئے اور تخت فرعون کو ہلاکر رکھ دیا اور مستضعفان کے دلوں میں نورِ امید پیدا کیا۔[1]

ميرا دل درد سے پھٹاجا رہا ہے میں اس قدر دل گرفتہ ہوں کہ موت كے دن گن رہا ہوں اس شخص نے ہمیں بيچ ڈالا ہمارى عزت اور ايران كى عظمت خاک میں ملا ڈالی اہل ايران كا درجہ امريكى كتے سے بھى كم كر ديا گیا ہے اگر شاه ايران كى گاڑی كسى امريكى كتے سے ٹکرا جائے تو شاه كو تفتيش كا سامنا ہو گا ليكن كوئى امريكى خانساماں شاه ايران يا اعلى ترين عہدے داروں كو اپنى گاڑی تلے روند ڈالے تو ہم بے بس ہوں گے آخر كيوں؟ كيونكہ ان كو امريكى قرضے كى ضرورت ہے-