امام محمد باقر علیہ السلام کی فقیروں کے ساتھ مہربانی

محمد بن علی بن الحسین ؑ کا علم و فضل ،ریاست ،امامت ،شیعہ اور سنی سب کے لئے تھی ،آپ ؑ کرم میں مشہور تھے ،کثرت عیال اور متوسط حال ہونے کے باوجود آپ ؑ لوگوں کے ساتھ فضل و احسان کرنے میں مشہور تھے۔امام ؑ فرماتے تھے

فقیروں پر مہربانی کرنا امام ؑ کے بلند اخلاق میں سے تھا ،آپ ؑ ان کا بڑی فراخدلی اور اکرام و تکریم کے ساتھ استقبال کر تے ،آپ ؑ نے اپنے اہل و عیال سے یہ عہد لیا تھا کہ اگر کو ئی سائل سوال کرے تو اس کو یہ نہ کہنا :اے فقیر یہ لے لو ۔بلکہ اس سے کہو :اے اللہ کے بندے خدا تم کو اس میں برکت دے ۔جیسا کہ آپ ؑ نے اپنے اہل کویہ حکم دیا تھاکہ فقراء کو اچھے القاب سے یاد کریں ،حقیقت میں آپ ؑ نے یہ اخلاق اپنے جد رسول اسلام کے اخلاق سے منتخب فرمائے تھے وہ رسول جو اخلاق میں تمام انبیاء سے ممتاز تھے ۔امام محمد باقر ؑ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چیز یہ تھی کہ آپ ؑ اپنے برادران ،قاصد ، خبر نشر کرنے والے اورامیدوار سے محبت کر تے تھے ،امام کی پیدائش ہی نیکی سے محبت ،لوگوں کے ساتھ صلۂ رحم اور ان کوخو ش کرنے کے لئے ہو ئی تھی ۔