امام زمانہ (ع )کے اصحاب کی کچھ خصوصیات

امام زمانہ (ع )کے اصحاب کی کچھ خصوصیات
تحریر: عرفان حیدر بشوی
اسلامی معتبر کتب میں سلسلہ امامت کی بارہویں کڑی حضرت امام مھدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے اصحاب کی مخصوص صفات اور خصوصیات بیان ہوئی ہیں اس مختصر مقالے میں ہم ان میں سے چند ایک کی طرف اشارہ کریں گے-

امام زمانہ کی معرفت ضروری کیوں ؟

امام زمانہ کی معرفت ضروری کیوں ؟
ڈاکٹر محمدیعقوب بشوی محقق و استاد جامعه المصطفی العالمیه
مقدمه:
یہاں ایک اہم سوال هر سالم فطرت انسان کےذهن میں پیدا ہوسکتا ہے اور وه یه کہ امام زمانہ کی معرفت ضروری کیوں ہے ؟جب کوئی مومن قرآن وسنت کا مطالعه کرتا ہےتو وه اس نتیجه پرپهنچتا ہےکه هر انسان کیلئے ضروری ہے کہ اس دنیوی زندگی میں اپنی سعادت کےلئےایک رهبرکا انتخاب کرئے قرآن مجیداس ضرورت امام اور انتخاب کویوں بیان کرتا ہے« يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أُناسٍ بِإِمامِهِم »(۱). اس دن (قیامت کے روز)ہم ہر گرو ہ کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے.اس آیت سے پتہ چلتا ہے که ہر گروہ کیلئے دنیا میں کوئی نہ کوئی امام و رہبر ہونا چاہئے تاکه وه کل قیامت کےدن اس امام کےهمراه محشورهو! اسی ضرورت اور شناخت امام کی طرف بہت سی معتبر روایات دلالت کررهی ہیں ۔هم اختصارکی خاطر تنها برادران اهل سنت کی معتبر کتابوں سے بعض روایت بیان کریں گے.

الہیٰ اور غیر الہیٰ ادیان میں مہدویت اور انتظار کا عقیدہ

دنیا جس بحران سے دوچار ہے، اس بحران سے نکالنے کیلئے ایک صالح اور بے عیب نظام کی ضرورت ہے۔ اس لئے کہ انسانوں کے بنائے گئے تمام نظام موجودہ صورتحال سے نمٹنے سے عاجز اور ناتواں ہیں۔ پوری دُنیا نے دیکھ لیا کہ دنیا کی تمام طاقتیں اپنی پوری کوششوں کے باوجود اس بحران سے نکالنے میں ناکام رہی ہیں اور ان حکومتوں کی صورتحال زیادہ خراب ہے، جو دنیا کو چلانے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔