جمہوریت کا حسن/تحریر: ایس ایم شاہ

جمہوریت یعنی عوام کی حکومت عوام پر عوام کے ذریعے۔ یہی اس کی تعریف ہونے کے علاوہ سب سے بڑی خوبی بھی سمجھی جاتی ہے۔ یہاں پر  بادشاہت، عنانیت، ذاتی پسند یا ناپسند، ذاتی فائدے  یا نقصان کو ملحوظ خاطر رکھنے کے بجائے عمومی فائدے کو ملحوظ خاطر رکھا جاتاہے۔ عوام ووٹینگ کے ذریعے  اپنے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجتی ہے، ان سے بہت سارے توقعات  وابستہ رکھتی ہے، ان کے اچھے کاموں کی تعریف کرتی ہے، ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، ملت کی سربلندی کے لیے اچھے کام انجام دینےکی تلقین کرتی ہے۔