حضرت فاطمہ ؑ  رسول کے لئے ایک مشیر اور تیماردار کی طرح تھیں، رہبر معظم

سوال:یونیورسٹی کی طالبات کے لحاظ سے ہم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی زندگی کو اپنے لئے کیسے عملی نمونہ بناسکتی ہیں؟ آپ کی جوانی میں آپ کے آئیڈیل کون تھے؟

جواب: اچھا سوال ہے۔ سب سے پہلے تو میں یہ عرض کردوں کہ آئیڈیل خود ڈھونڈنا چاہئے، کسی دوسرےے کا بنایا ہوا آئیڈیل سب کیلئے آئیڈیل نہیں بن سکتا۔ یعنی ہمیں چاہئے کہ اپنے نظریات کے افق پر نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ وہاں موجود چہروں میں سے کون ہمیں زیادہ اچھا لگتا ہے وہی ہمارا آئیڈیل ببن جائےے گا۔ میرا عقیدہ ہے کہ مسلمان جوان کیلئےے خاص طور پر اس جوان کیلئے جو ائمہ علیھم السلام ، اہلبیت اور آغاز اسلام کے مسلمانوں سے پوری طرح آشنا ہے آئیڈیل تلاش کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اور اس کیلئےے آئیڈیل شخصیات کی کمی بھی نہیں ہے۔ جیسا کہ آپ نے حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کا ذکر کیا۔ تو میں چند جملے آپ ؑ کی شخصیت کے سلسلے میں عرض کرتا ہوں۔ شاید دوسرےائمہ ؑ اور بزرگوں کے حوالے سے بھی یہ آپ کے سوچنے میں مدد دے سکیں۔