جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے اربعین حسینی کے موقع پر تبلیغ کےلئے مبلغین کا پہلا گروپ روانہ

جامعہ روحانیت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سےاربعین حسینی(ع) کے موقع پر تبلیغ کے سلسلے میں مبلغین کا پہلا گروپ ریمدان اور ایرانشھر کیلئے روانہ ہوا۔ یہ مبلغین ایران کے ریمدان بارڈر اور ایرانشہر میں پاکستانی زائرین کی رہنمائی اور تبلیغی فرایض […]

تفتان بارڈر پر زائرین کی حالات زار/تحریر : محمد حسن جمالی

ان دنوں میں پوری دنیا سے زائرین جوق در جوق کربلا پہنچ رہے ہیں- روز اربعین نواسہ رسول کو سلام پیش کرنے کی تمنا لے کر کائنات کی جگہ جگہ سے حسین کے چاہنے والے کربلا کی طرف سفر کررہے ہیں- پیادہ روی جیسی پر عظمت وبافضیلت رسم کی ادائیگی کے لئے زائرین کی کوشش ہوتی ہے کہ روز اربعین سے کم از کم تین دن پہلے وہ نجف اشرف کی مقدس سر زمین پر پہنچ جائیں -چنانچہ کویت، بحرین ،امریکہ سمیت دنیا کے دور دراز ملکوں سے زائرین عراق کی سرزمین پر پہنچ کر پیادہ روی شروع کرچکے ہیں، جن زائرین میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکهنے والے لوگ ہیں -غیر مسلم کی ایک بڑی تعداد بهی مظلوم کربلا کے روضہ اقدس پر جبین نیاز رکهنے کے لئے پیادہ روی کرنے والوں میں شامل ہے-