زینب بنت علی سلام اللہ علیہا  فاتح کوفہ وشام/تحریر:محمدلطیف مطہری کچوروی

کربلا وہ عظیم درسگاہ ہے جہاں ہر انسان کے لئے درس ملتا ہے  یہاں تک ہندو ،زرتشتی،مسیحی بھی کربلا ہی سے درس لے کر اپنے اہداف کو پہنچے ہیں ،گاندی اپنے انقلاب کو حسینؑ کی مرہون منت سمجھتا ہے یہ سب اس لئے کہ حسین ابن علی ؑ  نے کربلا میں حق اور حقانیت کو مقام محمود تک پہنچایا اور قیامت تک ظلم اور ظالم کو رسوا کر دیا،یہی وجہ تھی کہ حر کی آنکھوں کے سامنے سے پردہ ہٹایا گیا تو یہ کہتے ہوئے فوج یزید سے نکل گئے:

میں حر ہوں لشکر ایمان میں پہچان ہے میری

میرا  ہونا   غلام  حضرت  شبیرؑ ہونا  ہے