سعودی ولی عہد کی آیت اللہ خامنہ ای کی شان میں گستاخی چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے، علامہ نیاز نقوی 

 سعودی بادشاہت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں امت مسلمہ کی تقسیم کا باعث بن رہی ہیں، نائب صدر وفاق المدارس 

لاہور ( ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیا ز حسین نقوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے ولی امرالمسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حجاز مقدس پر قابض بادشاہت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں امت مسلمہ کی تقسیم اور دشمنان اسلام کی تقویت کا باعث بن رہی ہیں۔