سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیدیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے  دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا۔