لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ جوڈیشل ریکارڈ نہیں اور اسے شہادت کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
