مقصد حسین  کی ترویج کے لئے مجالس عزا تبلیغی مراکز ہیں، بغیر تحقیق کوئی بات کرنا سٹیج حسینی کی توہین ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

اتحاد ووحدت کوسبوتاژ کرنے والے اسلام ، پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، صدر وفاق المدارس الشیعہ کا پیغام عاشورہ 

لاہور (  ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت پیغام ابدی اورمجالس عزا تبلیغی مراکز ہیں،