وزیراعلیٰ کو لگام نہیں دیا تو گلگت بلتستان کا بھی سودا کردیں گے،امجد حسین ایڈووکیٹ
پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے کوئی بھی سکیم کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ جب کاغذوں میں بننا شروع ہوجاتا ہے تو وزیراعلیٰ کے حواری فیلڈ میں کام شروع کرتے ہیں یہ پیپرا کا قانون یہ نیب کا ادارہ،یہ اینٹی کرپشن کا ادارہ یہ سارے ہمیں ڈرامہ لگتے ہیں اس وزیراعلیٰ کو اسقدر چھوٹ دی گئی اوربے لگام چھوڑاگیا تو یہ گلگت بلتستان کا بھی سودا کریں گے۔
