پاکستانی عوام ،حکمران اور فوج.تحریر: محمد حسن جمالی
پاکستانی غیور عوام کی جدوجہد اور قربانی کے نتیجے میں پاکستان بنا ۔سن 1947 کو پاکستانی قوم آزادی کی نعمت سے مالا مال ہوئی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کچھ نااہل افراد نے پاکستانی قوم کو دوبارہ غلامانہ زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ،جس کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ آج تک جاری ہے۔آج پاکستان میں نعرہ تو جمہوریت کا لگایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں اس ملک پر بادشاہت کا نظام حاکم دکھائی دیتا ہے۔
