امام زمانہ کی معرفت ضروری کیوں ؟

امام زمانہ کی معرفت ضروری کیوں ؟
ڈاکٹر محمدیعقوب بشوی محقق و استاد جامعه المصطفی العالمیه
مقدمه:
یہاں ایک اہم سوال هر سالم فطرت انسان کےذهن میں پیدا ہوسکتا ہے اور وه یه کہ امام زمانہ کی معرفت ضروری کیوں ہے ؟جب کوئی مومن قرآن وسنت کا مطالعه کرتا ہےتو وه اس نتیجه پرپهنچتا ہےکه هر انسان کیلئے ضروری ہے کہ اس دنیوی زندگی میں اپنی سعادت کےلئےایک رهبرکا انتخاب کرئے قرآن مجیداس ضرورت امام اور انتخاب کویوں بیان کرتا ہے« يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أُناسٍ بِإِمامِهِم »(۱). اس دن (قیامت کے روز)ہم ہر گرو ہ کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے.اس آیت سے پتہ چلتا ہے که ہر گروہ کیلئے دنیا میں کوئی نہ کوئی امام و رہبر ہونا چاہئے تاکه وه کل قیامت کےدن اس امام کےهمراه محشورهو! اسی ضرورت اور شناخت امام کی طرف بہت سی معتبر روایات دلالت کررهی ہیں ۔هم اختصارکی خاطر تنها برادران اهل سنت کی معتبر کتابوں سے بعض روایت بیان کریں گے.