انہوں نے کہا کہ میرے غیر سیاسی و غیر جانبدارانہ کردار کے بارے میں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ مجھے اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام پہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اہل افراد کا انتخاب کریں اور عوام میں شعور پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔