حضرت فاطمه سلام الله علیها کے نمایان صفات اور کمالات

مقدمہ:
قرآنی تعلیمات کے مطابق ، فاطمہ سلام اللہ علیہا   کامل انسان ہیں جو  اس خصوصیت کی وجہ سے لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل بن سکتی ہیں  اور لوگوں کو دنیوی اور آخرت کی کامیابی  کے لئے ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ حضرت خدیجہ  سلام اللہ علیہا  ،حضرت مریم  سلام اللہ علیہا  ، حضرت آسیہ  فرعون کی بیوی ، اور فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا   کی زندگی میں تمام مردوں اور عورتوں کے لئے  نمونہ ہیں ، اور ایسا نہیں ہے کہ ان کے افکار ، عقائد ، سلوک اور اعمال ہی صرف خواتین کے لئے نمونہ ہیں  ۔

حیات طیبہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا

مقدمه
صدیقہٴ کبریٰ ، مادر ائمہ، جگر گوشہ رسول ، زوجہٴ علی بن ابی طالب،حضرت زہرا سلام الله علیہا کی ،ولادت باسعادت کی تاریخ پر ہم امام زمانہ (ع) اور تمام محبان اہل بیت علیہم السلام کوتبریک عرض کرتا ہوں۔ شہزادی کی ،ولادت کی مناسبت سے میں یہاں پر آپ کے حیات طیبہ کے حوالے سے کچھ فضائل بیان کرنے کی کوشش کرونگا ۔ مجھے امید ہے کہ میری یہ سعی بی بی کی بارگاہ میں قبول ہو۔

حقیقی اسلام کی بقاء میں شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا کردار

اللہ تعالی کی حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ ہر دور میں انسانوں کی ہدایت کی خاطر تمام اسباب و وسائل فراہم کرے۔
ہر وہ چیز جو انسانوں کی ہدایت کے لئے ضروری ہے اس کی فراہمی کے ذریعے حجت ان پر تمام کرے۔
قطعی قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی عقل نے اس کی ابتدائی خلقت کی نسبت کافی ترقی کی ہے اور نبی کریم ۔ص۔ کے دور میں انسان اس حد تک فہم و فراست اور شعور و آگہی تک پہنچ چکا تھا کہ وہ اللہ کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات اور تعلیمات کی پاس داری کرسکتا تھا اسی وجہ سے اللہ نے نبیوں کا سلسلہ ختم کرکے صرف الہی پیغامات کو جامہ عمل پہنانے کے لیے امامت کا سلسلہ شروع کیا اگر چہ یہ دو الگ سلسلے ہیں لیکن امام میں نبوت کے علاوہ نبی کی باقی تمام صفات ہونی چاہیے۔
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صدر اسلام کے مسلمانوں نے اس حقیقت کو نہیں سمجھا
اور انہوں نے ایک تاریخی غلطی میں امامت کو خلافت میں بدل دیا جبکہ خلافت اور امامت میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔
امامت اللہ کی طرف سے انسانوں کی ہدایت، سعادت اور ترقی کے لئے دیے جانے والا انمول تخفہ ہے جبکہ خلافت لوگوں کی ناقص سمجھ کا نتیجہ ہے۔
امامت کے لئے امام کا معصوم ہونا ضروری ہے در حالی کہ خلافت میں تاریخ سے معلوم ہوتا ہے اکثر خلفاء اور حکام ظالم ہوتے تھے۔