معروف ترانہ “سلام فرماندہ” بلتی زبان میں”سلام یا مہدیؑ” کے عنوان سے ریلیز
شیئر
380 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7209
معروف انقلابی ترانہ سلام فرماندہ بلتی زبان میں “سلام یا مہدیؑ” کے عنوان سے ریلیز ہوگیا ہے۔
ج ر ب، اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم صابری نے کہاہے کہ معروف انقلابی ترانہ سلام فرماندہ “بلتی زبان میں” سلام یا مہدیؑ کے عنوان سے بلتستان کے معروف منقبت خوان شاعر حجۃ الاسلام نادم شگری اور حافظ محمد تقی ذاکر کی آواز میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے ریلیز کیا گیاہے.
ترانے کی ریکارڈنگ میں قم میں موجود علمائے کرام کے بچوں اور بچیوں نے بھی خصوصی شرکت کی ہے اور قم کے مقدس مقامات جیسے حرم حضرت فاطمہ معصومہؑ، مسجد مقدس جمکران اور دیگر مقامات پر اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امید ہے اس کاوش سے بلتی زبان سمجھنے والے تمام مؤمنین کے ساتھ دیگر محبان اہل بیت ؑ بھی محظوظ ہوں گے۔
تجویز
دیدگاهتان را بنویسید