تازہ ترین

اسلامی انقلاب نے مسلمانوں اور مظلوموں کے دلوں میں امید کی شمع روشن کی، حجت الاسلام سید احمد رضوی

امام خمینی رح نے لوگوں کو روشن مستقبل کی نوید دی اور اسلامی قوانین کی اساس پر خود مختار ملک کے قیام کا نظریہ پیش کر کے کروڑوں ایرانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جو واقعی بے مثال کارنامہ ہے۔
شئیر
64 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9872

ج ر ب ، انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام سید احمد رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ایران کے انقلاب اسلامی نے دنیا کے بے عمل اور متذبذب منتظرین کو خبردار کیا کہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بے عملی کی چادر تان لینا، مایوس ہو جانا، مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ اس مرکزی اور واقعی الٰہی حجت کی عالمی حکومت کے ظہور کے لئے راہ ہموار کرنا ناگزیر ہے اور ایسا کرنا ایک قابل عمل کام ہے، یہ ناقابل عمل یا ناممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح نے لوگوں کو روشن مستقبل کی نوید دی اور اسلامی قوانین کی اساس پر خود مختار ملک کے قیام کا نظریہ پیش کر کے کروڑوں ایرانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جو واقعی بے مثال کارنامہ ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *