تازہ ترین

علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جامعہ روحانیت بلتستان

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سرمایہ ملت، مفسر قرآن، استاد العلماء علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
شئیر
103 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9819

روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سرمایہ ملت، مفسر قرآن، استاد العلماء علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سادہ زندگی، عبودیت اور بندگی سے بھرپور شب و روز، زندگی کے ایام سے بہترین استفادہ، تالیفی تعلیمی تفسیری، علمی آثار، مدارس اسکولز، کالجز، اداروں کی تاسیس، طلبہ اور جوانوں کی معنوی اخلاقی اور علمی تربیت، ہر شعبے میں آپ کے زندہ اور موثر آثار آپکی نورانی زندگی کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی سانحہ پر مراجع عظام، حوزہ ہائے علمیہ، ان کے فرزندان شیخ محمد اسحاق نجفی، شیخ انور علی نجفی، روح اللہ نجفی و دیگر بازمندگان سمیت تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ قبلہ شیخ صاحب کو غریق رحمت فرمائے اور بازمندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے۔ آمین

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *