تازہ ترین

چلاس میں فوری سرچ آپریشن کیا جائے، جامعہ روحانیت بلتستان

جامعہ روحانیت بلتستان کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات کے باوجود اس طرح کے حملے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
شئیر
135 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9639

روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے سانحہ چلاس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کے انتظامات کے باوجود اس طرح کے حملے سکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ دہشتگرد اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے جی بی کے عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فوری طور پر چلاس میں سرچ آپریشن شروع کر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ تکفیری عناصر کی بیخ کنی سے مشروط ہے، دہشت گرد اور ان کے فکری، جانی و مالی سہولت کار ان کے پشت پناہ ملک کی سلامتی کے دشمن اور قوم کے غدار ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک مادر وطن کے ساتھ بدترین خیانت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ خداوند متعال شہداء کی درجات کو بلند اور زخمیوں کو جلد از شفا عطا فرمائے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *