تازہ ترین

اربعین حسینیت کی اتحاد کا محور

اربعین حسینیت کی اتحاد کا محور

تحریر : حجت الاسلام و المسلمین اقبال بہشتی

وَإِذْ وَاعَدْنَا مُوسَىٰ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً اور جب ہم نے موسیٰ سے چالیس

راتوں کا وعدہ فرمایا۔

(سورہ بقرہ آیہ 51)

وَوَاعَدْنَا مُوسَىٰ ثَلَاثِينَ لَيْلَةً وَأَتْمَمْنَاهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقَاتُ رَبِّهِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ۚ

اور ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا وعدہ فرمایا اور ان میں دس (راتوں ) کا اضافہ کر کے پورا کردیا تو اس کے رب کا وعدہ چالیس راتوں کاپورا ہوگیا

شئیر
62 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5894

(سورہ اعراف آیہ142)

اربعین ایک قرآنی حقیقت ھے جسکا انبیاءع کےواقعات میں مسلسل ذکرملتاھے

اربعین(40)عدد تکمیل وکمال ھے

اربعین تکمیلِ عاشورہ وکربلا ھے

اربعین انفرادی عمر عقل اورشعور کےساتھ ساتھ اجتماعی نھضت، تحریک اور بیداری کوبھی کمال تک پہچاتاھے

اربعین ظلم کی چکی میں پسی ہوئی قوم کے دوبارہ اٹھنے کانام ھے

اربعین درندوں کےحملوں سے منتشروتارومار قوم کے دوبارہ مجتمع ومنظم ہونےکانام ھے

اربعین یاس ورجاءھے یعنی دشمن کومایوس کرنے اور دوستوں کو امید دلانے کانام ھے

اربعین یزیدیوں کےمنہ پر تھپڑ اور حسینیوں کےپشت پر تھپکی کانام ھے

اربعین شیطانی شرارتوں پراپیگنڈوں اور وسوسوں کا گلاگھونٹ اور پیامِ حسینی کابانگ وآذان ھے

اربعین عاشورہ کےدن خون کےدریامیں غوطہ زن ہونےکیبعد دوبارہ زندہ ہونے اور تجدیدِحیات کا نام ھے

اربعین میدانِ کارزار میں شہسواروں کےگرنےکیبعد دوبارہ اُٹھنےکانام ھے

اربعین عاشورہ کےوقت تذبذب وگومگو کےشکار افراد کیلیۓ حق وباطل کےدرمیان واضح فرقان وخط فاصل ھے

اربعین واک یا مَشْئِ (دنیاکے مختلف ممالک اور مناطق میں) اس عالمی مھدوی انقلاب کیلئے عوام کےاکثریت کی بیداری اور تیاری کیلۓ مشق اور ایکسرسائز ھے جسکےانتظار میں پوری دنیا منتظرھے

اربعین نے ثابت کیا کہ پاکستانی مسلمانوں کی واضح اکثریت حسینی ھے اور یزیدی ناقابل اعتناء اقلیت اور پانی کےاوپر جاگ ھے

اربعین نےثابت کیا کہ پاکستانی تشیع نہ غالی ھے نہ نصیری بلکہ حسینی ھے

اربعین نے غالی نصیری کا رٹہ لگا لگا کر قوم کو تقسیم کرکے اپنی دکان چمکانے والے کچھ نام نہادوں کو کان سےپکڑ کر تشیع کے صف سے باھر پھینک دیا

اربعین نے کلمۃالحق ویرادبھاالباطل والوں کو حسینی شعاروں کے اسلحہ سے خلعِ سلاح کیا

پس اربعین قومی وحدت بیداری اور نظم وانضباط کامعراج ھے

اربعینی برکات کےیہ صرف چندنمونے تھے

جوکہ “قطرہ از دریا” کامصداق ھے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *