تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت نئے تعلیمی سال کے آغاز اور اساتذہ کی تجلیل

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تعلیم کے تحت حوزہ علمیہ میں نئے سال کے آغاز اور مدرسہ صادق آل محمد(ع) کے اساتذہ کی تجلیل کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شئیر
153 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9336

روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تعلیم کے تحت حوزہ علمیہ میں نئے سال کے آغاز اور مدرسہ صادق آل محمد(ع) کے اساتذہ کی تجلیل کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے مسئول حجةالاسلام و المسلمین علی یار نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کو اشرف المخلوقات کہا گیا ہے لیکن اس کے اندر بھی کئی مدارج رکھے گئے ہیں، اور ان تمام مدارج کی بنیاد اساس علم پر ہے جس کی وجہ سے اسے بلند ترین رتبے پر فائز کیا گیا ہے۔ کسی کو کسی پر کوئی فوقیت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فضیلت ہے لیکن جب علم سے اس کا واسطہ پڑا تو کائنات کا اعلیٰ فرد بن گیا۔ علم انسان کے اندر نیکی، تقویٰ، پرہیز گاری، زہد و اطاعت، خوف خدا اور حسن خلق جیسی صفات پیدا کرتا ہے۔

آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تعلیم کے مسول حجۃ الاسلام عارف حافظی نے جامعہ روحانیت کی جانب سے جاری تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا۔

 

 

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *