تازہ ترین

حسینیہ بلتستانیہ قم میں شب ولادت حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے جشن کا اہتمام

بسمہ تعالی
حسینیہ بلتستانیہ قم میں شب ولادت حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے منعقدہ محفل میں حجت الاسلام و المسلمین شیخ مشتاق حسین حکیمی نے علما و طلاب سے خطاب کیا۔

شئیر
49 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5382

انہوں نے حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیھا کی بے کراں فضائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا روایات کے تناظر میں عصمت و طہارت کی مالکہ کی تین امتیازی خصوصیتیں ہیں۔ جناب فاطمہ الزھرا کی ذات مبارکہ تمام ائمہ علیہم السلام کے لئے حجت، اللہ کی آخری حجت اور زمین کو عدل و داد سے پر کرنے والے مصلح جہاں کے لیے نمونہ عمل ہیں۔ معتبر احادیث کی رو سے ام الائمہ لیلہ القدر ہیں جس کی فضیلت قرآن نے کھلے الفاظ میں بیان کیا ہے۔
جناب زھرا سلام اللہ علیھا کی با برکت حیات طیبہ قیامت تک آنے والی خواتین کے نمونہ عمل اور ان کی پاک سیرت تمام انسانیت کے لیے نجات بخش ہے۔
جشن کے اختتام پر جامعہ المصطفی العالمیہ میں ایک عرصہ حصول علم میں مشغول رہنے کے بعد علمی اعلی ترین سطح ڈاکٹریٹ کی سند یافتہ شخصیت جناب حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی کی مختلف خدمات کے صلے میں تجلیل عمل میں لائی گئی۔
ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی بلتستان کی صنف روحانیت کے ان افراد میں شامل ہیں جو اپنی خداداد استعداد اور صلاحیت کے بل بوتے پر متعدد علمی کارنامے انجام دے چکے ہیں۔دوران تحصیل اجتماعی و سیاسی امور پر گہری نظر رکھنے کے علاوہ مختلف ایشوز پر اپنے قلم کے ذریعے سے اظہار نظر کرتے رہے ہیں۔ سیاسی امور میں دلچسپی کی وجہ سے اپنے مستقبل کو اسی میدان سے منسلک کرنے کے لئے جی بی اسمبلی کے آیندہ کے انتخابات میں حصہ لینے کی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔
حجت الاسلام و المسلمین شیخ مشتاق حسین حکیمی قم المقدس میں حسینیہ بلتستانیہ کے ثقافتی و دیگر امور میں نظام مندی، مجالس و محافل میں جہت دھی اور حسینیہ کے تعمیراتی امور میں بے لوث خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔
آقای حکیمی کی شخصیت کا ایک پہلو جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی تاسیس سے لیکر دورہ فعالیت کے عرصے تک پر محیط دورانیے میں نمایاں ہوتا ہے، طلاب کے اس بابرکت پلیٹ فارم کی پیشرفت اور ترقی میں ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ ڈاکٹر حکیمی ج ر ب میں عرصہ چار سال تک جنرل سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے رہے اور تنظیم کو نئی جہت دینے اور اسے بین الاقوامی سطح پر تعارف کرانے میں ان کا موثر کردار رہا ہے۔
جامعہ روحانیت بلتستان آج جس منزل پر پہنچا ھے اس کی مقدمہ سازی اور تمہیدات میں حکیمی صاحب کی تدابیر اور اقدامات شامل ہیں۔
حجت الاسلام و المسلمین جناب حکیمی صاحب کی مختلف الجہات خدمات کے صلے میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کر کے ان کی تجلیل اور قدر دانی عمل میں لائی گئی۔ اللہ تعالی ہم سب کو علم و عمل اور خلوص نیت کے ساتھ دین مبین اسلام کی خدمت کی توفیق عنایت کرے۔
آمین
منجانب
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *