تازہ ترین

فقہي الفاظ اور اصطلاحات کے معني

 

‘ان تمام افراد کےلئے جو فقهی مسائل خصوصا مراجع کرام کی  تو ضیح المسائل کو سمجهنا اور اس پر عمل کرنا چاهتے هیں لیکن بعض فقہي الفاظ اور اصطلاحات کے معني ان کيلئے دشوار بن جاتے هیں لهذا اب کوئی پریشانی کی بات نهيں.آپ بهی مطالعه کیجئے اور دوسروں کو بهی بتائییے.

 

 

فہرست (الف)

آب جاري : بہتا ہوا پاني جيسے چشمہ کا پاني جو زمين سے پھوٹ کر نکلے ،نہروں کا پاني جو پہاڑوں کے اوپر سے جاري ہے، شہري نل (ٹنکي) کا پاني، اس غسل خانہ کا پاني جو ٹينک کے پاني سے متصل ہے وہ بھي جاري پاني کا حکم رکھتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ ٹينک کا خالص پاني يا جو پاني پائپوں ميں موجود ہے اس کے ساتھ ايک کر سے کم نہ ہو .

 

آب قليل : اس پاني کو کہتے ہيں جو کر سے کم ہو اور زمين سے پھوٹ کر بھي نہ نکل رہا ہو.

 

آب کر : احتياط واجب کي بناء پرکر پاني اس مقدار کو کہتے ہيں کہ اگر ايسابرتن ہو جو ساڑھے تين بالشت لمباساڑھے تين بالشت گہراساڑھے تين بالشت چوڑاہو اوراس کوپاني سے بھردياجائے تووہ پاني کربھر ہوگا ?يا اس کاوزن تين سوچوراسي کيلوگرام ہو ?اور بالشت ميں متوسط لوگوں کي بالشت معيار ہے .

 

آب مضاف: وہ ہے جسے تنہاپاني نہ کہہ سکيں (بلکہ اسے کسي دوسري چيزکي طرف نسبت ديکرپاني کہيں(جيسے پھولوں کا عرق، نمک کاپاني وغيرہ.

 

مطلق پاني : وہ پاني ہے جسے عرف عام ميںپاني کہتے ہيں،اور اس کو کسي دوسري چيز کي طرف نسبت نہيں ديتے مثلا اس کو نمک کا پاني يا پھلوں کا پاني نہ کہا جائے اور اس کو خالص پاني بھي کہاجاتا ہے

 

آلات لہو:  عياشي کے ساتھ وقت گزارنے کے نامشروع وسائل جيسے تارساز،بانسري وغيرہ

 

ابن سبيل : وہ مسافر جس کے پاس سفر ميں پيسہ ختم ہوگئے ہوں

 

اتقي:  جو بہت زيادہ متقي اور پرہيزگار ہو

 

اجارہ :  وہ معاہدہ جس کے تحت کسي چيز کي منفعت يا کسي شخص کي محنت ، معينہ اجرت پر کسي دوسرے کے حوالہ کي جائے

 

اجرت المثل : کام کے جيسي اجرت، مثلا کوئي شخص کسي کام کو اس کي اجرت معين کئے بغير انجام دے ، تو اس کي اجرت اس جگہ کے عرف عام کے مطابق دينا ہوگي

 

اجزاء وشرايط: ہر وہ چيز جس کے نہ ہونے کي وجہ سے خود اصل چيز باقي نہ رہ جائے اسے جزء کہتے ہيں اور ہر وہ چيز جس کے نہ ہونے کي وجہ سے کسي چيز کي کوئي صفت يا مخصوص حالت بدل جائے اس کوشرط کہتے ہيں جيسے رکوع اور سجود نماز کا جزء ہے ليکن وضو نماز کے لئے شرط ہے

 

اجير: جو شخص ايک معينہ معاہدہ کے تحت کسي کام کو انجام دينے کي اجرت اور مزدوري لے

 

احتلام: سوتے وقت انسان کي مني نکلنا

شئیر
45 بازدید
مطالب کا کوڈ: 334

 

 

احتياط : تمام اطراف و جوانب کي رعايت کرتے ہوئے عمل انجام دينا جس سے انسان کو اطمينان حاصل ہوجائے

 

احتياط لازم: احتياط لازم يہ ہے کہ احتياط سے پہلے يا اس کے بعد مجتہد نے اس کے متعلق کوئي فتوي نہ ديا ہو

 

احتياط مستحب : احتياط مستحب يہ ہے کہ احتياط سے پہلے يا اس کے بعد مجتہد نے اس کے متعلق کوئي فتوي صادر کيا ہو

 

احتياط واجب :  احتياط لازم کے معني ميں ہے جس کي تفصيل گذر گئي ہے ? ايسے مسائل ميں مقلد کسي دوسرے مجتہد کي تقليد کرسکتا ہے

 

احتياط کو ترک نہيں کرنا چاہئے: اس سے احتياط واجب کي طرف اشارہ ہے

 

احراز: حاصل کرنا، لينا

 

احوط:  جو کام احتياط کے مطابق ہو

 

احيائے زمين: کھيتي کر کے يا باغ يا مکان وغيرہ کي تعمير کرکے بے کار زمين کو کار آمد بنانا

 

اخفات : آہستہ اور بغير آواز کے (حمد و سورہ کو) پڑھنا

 

ادعا: کسي چيز کا اپنے يا دوسرے کے حق ميں اظہار کرنا

 

اذن : اجازت

 

ارباح مکاسب : کام کا منافع، کام کرنے کے ذريعہ ہر طرح کي آمدني کو ارباح مکاسب کہتے ہيں

 

ارتماس: غسل کے لئے پاني ميں غوطہ لگانا ? وضو کيلئے ہاتھ اور چہرہ کو پاني ميں ڈبونا

 

ارث: ميراث، مرنے والے کا ترکہ جو وارثوں کيلئے باقي رہ جاتاہے

 

استبراء : گندگي سے پاک ہونے کي کوشش کرنا  اس لفط کا استعمال تين مقامات پر ہوتا ہے

 

1 پيشاب سے استبراء: (اس کا طريقہ توضيح المسائل کے مسئلہ نمبر 78ميں بيان کيا گيا ہے)

 

2 مني سے استبراء : يعني مني خارج ہونے کے بعد پيشاب کرنا تاکہ نالي ميں پيشاب کي نالي ميں مني کے ذرات نہ رہ جانے کا اطمينان حاصل ہوجائے

 

3? نجاست خوار حيوان کا استبراء : يعني ايسے جانور کو اتنے دن تک انسان کي نجاست کھانے سے روکے رکھنا کہ وہ اپني اصل خوراک کھانے کا عادي ہوجائے ? اس کا طريقہ توضيح المسائل کے مسئلہ نمبر 239 ميں بيان کيا گيا ہے

 

استحاضہ : حيض، نفاس، زخم اور پھوڑے پھونسي کے خون کے علاوہ جو خون عورتوں کے رحم سے خارج ہوتا ہے اس کو خون استحاضہ کہتے ہيں اس کي تين قسميں ہيں استحاضہ قليلہ، استحاضہ متوسطہ، استحاضہ کثيرہ

 

استحالہ : ايک چيز کا اس طرح تبديل ہوجانا کہ اس کي حقيقت باقي نہ رہے جيسے نجس لکڑي جل کر خاک راکھ ہوجائے ، يا وہ کتا جو نمک زار ميں جا کر نمک ميں تبديل ہوجائے

 

استفتاء: فتوي معلوم کرنا، کسي شرعي مسئلہ کے سلسلہ ميں مجتہد کا نظريہ معلوم کرنا

 

استطاعت : جسماني صحت، مال اور راستہ کو پيش نظر رکھتے ہوئے حج کے قابل ہونا

 

بيوي سے استمتاع: بيوي سے جماع کے علاوہ دوسري لذت اٹھانا

 

استمناء: اپنے ساتھ ايسا کوئي عمل انجام دينا جس کي وجہ سے مني نکل آئے

 

اشکال ہے: احتياط واجب کے معني ميں ہے جس کے معني گذر گئے ہيں

 

اضطرار: مجبوري

 

اظہر: زيادہ ظاہر،فتوي ہے اور مقلد کو اسي کے مطابق عمل کرنا چاہئے

 

اعدل: بہت زيادہ عادل-

 

وطن سے اعراض: انسان کا اپنے وطن کو چھوڑنے کا ارادہ کرنا اور دوسري جگہ مقيم ہوجانا

 

اعراض عملي: جب بھي انسان اپنے پہلے وطن ميں واپس آکر ہميشہ رہنے کا قصد کرے ليکن عملي طور پر ايک مدت گذر جائے (مثلا پانچ سال يا زيادہ)اور ابھي تک واپس نہ آئے تو اب اس کو عملي اعراض حاصل ہوگيا اوراس کي نماز وروزہ وہاں پر قصر ہے

 

اعلان: خبر دينا-

 

اعلم: بہت زيادہ عالم

 

افضاء: افضاء کے لغوي معني کھلنے کے ہيں، اوراصطلاح ميں پيشاب اور حيض کے مقام کا ايک ہوجانا ? يا حيض اور پاخانہ کے مقام کا ايک ہوجانا يا تينوں مقامات کا ايک ہوجانا

 

افطار: روزہ کھولنا يا روزہ توڑنا

 

اقامہ معروف : واجب يا مستحب کام انجام دينا

 

اقرب يہ ہے: فتوي يہ ہے (سوائے اس صورت کے عبارت ميں کوئي ايسا قرينہ موجود ہو جو فتوي نہ ہونے کو بتائے)
اقوي يہ ہے: قوي نظريہ يہ ہے، صريح فتوي يہ ہے اور اسي کے مطابق عمل کرنا چاہئے

 

ضرورت کودور کرنے پر اکتفاء کرنا: مجبوري کے مطابق اکتفاء کرنا اور اس سے زيادہ انجام نہ دينا

 

الزام کرنا: مجبور کرنا

 

امام : رہبراور معصوم راہنما

 

امام جماعت : نماز ميں جس کي اقتداء کرتے ہيں اسے امام جماعت کہتے ہيں

 

امرار معاش: زندگي بسر کرنا

 

امر بالمعروف : قوانين شريعت اوراحکام دين پر عمل کرنے کے لئے دوسروں کو مجبور کرنا اور انہيں عمل کي دعوت دينا

 

امساک : منع کرنا، اپنے آپ کو کوئي کام انجام دينے سے روکنا ? جو چيز روزہ کو ضرر پہنچاتي ہيں ان سے پرہيز کرنا

 

اموال محترمہ : اسلامي قوانين کي بنياد پر جن اموال کا احترام کيا جاتا ہے

 

انتقال: منتقل کرنا، نجس چيز کا اپني جگہ سے اس طرح منتقل ہونا کہ پھر اس کو پہلے والي چيز نہ کہا جاسکے جيسے انسان کے خون کا مچھر کے جسم ميں منتقل ہونا

 

انزال: مني کا نکالنا

 

اوداج اربعہ: جانوروں کي چاروں رگيں

 

اورع : جو بہت زيادہ متقي و پرہيزگار ہو

 

اولي : بہتر ، زيادہ مناسب

 

ايقاع: وہ معاملہ جو ايک طرف سے واقع ہوجاتا ہے اور اسے قبول کرنے والے کي ضرورت نہيں ہوتي جيسے طلاق ميں صرف طلاق دينا کافي ہوتا ہے قبول کرنے کي ضرورت نہيں ہوتي

 

اہل کتاب : وہ غير مسلم جو خود کو کسي صاحب کتاب پيغمبر کا تابع سمجھتا ہو جيسے يہودي، عيسائي

 

فہرست (ب)

 

بالغ: وہ شخص جو بالغ ہوگيا ہو

 

وضو کے بدلہ: وضو کي جگہ پر ، جہاں پر پاني نہ ہووہاں مکلف کا وظيفہ تيمم ہے اور يہ تيمم ، غسل يا وضو کے بدلہ ہوگا

 

برائت ذمہ: شک کے مقامات پر مکلف کو اس طرح عمل کرنا چاہئے تاکہ اس کو يقين ہوجائے کہ اس نے اپني تکليف انجام ديدي ہے

 

بعيد ہے : فتوي يہ ہے (مگر کلام ميں اس کے خلاف کوئي قرينہ پايا جاتا ہو)

 

بلوغ : حد تکليف کو پہنچنا

 

بيع مثل بہ مثل: ايک جنس کي دو چيزوں کو بدلنے کي صورت ميں خريد و فروخت کرنا جيسے گہيوں کو گہيوں سے بيچنا اور خريدنا

 

بہيمہ: چار پيروں والا جانور

فہرست (ت)

تبيعت: پيروي کرنا، کسي نجس چيز کا کسي دوسري نجس چيز کے پاک ہوجانے کي وجہ سے پاک ہوجانا، مثلا جس برتن ميں انگور کا شيرہ ابلا ہو او ردوتہائي حصہ جل جانے کے بعد اس برتن کا پاک ہوجانا

 

تجافي : نيم خيزي يا آدھا قيام  جو ماموم ، نماز جماعت کي دوسري رکعت ميں شامل ہوتا ہے اوروہ امام کے تشہد پڑھتے وقت کھڑے ہونے کي حالت ميں بيٹھتا ہے

 

تحت الحنک:  ٹھڈي کے نيچے عمامہ کا وہ سرا جو گلے کے نيچے لٹکايا جاتا ہے

 

تخلي: خالي کرنا  پيشاب و پائخانہ کرنا

 

تخميس : مال سے خمس نکالنا، مال کے خمس کو ادا کرنا

 

تروي: شک کے وقت نماز کي رکعتوں کي تعداد ميں فکر کرنا

 

تزکيہ ہونا:  وہ جانور جو شرعي قوانين کے مطابق ذبح ہوا ہو

 

تسبيحات اربعہ: سبحان اللہ والحمد للہ و لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر

 

تسبيح حضرت زہرا(سلام اللہ عليہا): چونتيس مرتبہ اللہ اکبر کہنا، تينتيس مرتبہ الحمد للہ کہنا اور تينتيس مرتبہ سبحان اللہ کہنا

 

تستر : اپنے کو ڈھانپنا(کپڑے پہننا)

 

تسميہ : (ذبح کرتے وقت)خدا کا نام زبان پر جاري کرنا

 

تشريح : انسان يا حيوان کے مردہ جسم کو ڈاکٹري اطلاعات کے لئے کاٹنا

 

تصديق:  گواہي دينا، تاکيد کرنا

 

تطہير: پاک کرنا

 

تعدي: زيادہ روي کرنا، ظلم کرنا، دست درازي کرنا، تجاوز کرنا

 

تعقيب : تعاقب کرنا، نماز کے بعد ذکر، دعا اور قرآن کي تلاوت ميں مشغول ہونا

 

تفاوت قيمت(صحيح و معيوب): جنس سالم اور جنس غير سالم ميں قيمت کے لحاظ سے مقدار کا مختلف ہونا

 

تفريط :  کوتاہي کرنا، مسامحہ کرنا

 

تقاص: قصاص لينا، مقروض کے مال کو اپنا قرض واپس لينے کي وجہ سے طلب کرنا

 

تقليد :  مجتہد کے فتاوي پر عمل کرنا

 

تکبيرة الاحرام :  نماز شروع کرنے کے لئے اللہ اکبر کہنا

 

تلقيح مصنوعي : مرد کے نطفہ کو انجکشن کے ذريعہ عورت کے رحم ميں ڈالنا

 

تمکن :  قدرت رکھنا

 

تمکين : اپنے آپ کو حوالہ کرنا(جنسي مسائل ميںشوہرکي درخواست پر عمل کرنا)

 

تيمم : پاني نہ ہونے کي وجہ سے سات مقامات پر وضو يا غسل کے بدلے تيمم کرنا

 

غسل کے بدلہ تيمم: جہاں پر غسل ممکن نہ ہو يا غسل کے لئے پاني نہ ہو تو غسل کے بدلے تيمم کرنا ہوگا

 

تيمم جبيرہ: اس شخص کا تيمم کرنا جس شخص کے اعضاء تيمم پر مرہم يا پٹي بندھي ہوئي ہے

 

توکيل : وکيل يا نمائندہ بنانا

 

توريہ : دو طرح کي بات کہنا جس سے سننے والا کچھ سمجھے اور کہنے والے کي مرادکچھ اور ہو

 

تہمت : کسي پر الزام لگانا، کسي کي طرف ناروا نسبت دينا

 

فہرست (ث)

ثلثان : دو تہائي انگور اور کشمش کو کھولانے کے بعد دو تہائي پاني کا بھاپ بن کر اڑ جانا اس کے ذريعہ انگور اور کشمش کا پاني حلال ہوجاتا ہے

 

ثمن : قيمت

 

فہرست (ج)

 

جاعل : جعالہ کي قرار داد منعقد کرنے والا

 

جاہل بہ مسئلہ:  مسئلہ سے ناواقفجو اپنے شرعي مسئلہ کو نہ جانتا ہو

 

جاہل قاصر: مسئلہ سے ناواقف ايسا شخص جس کے لئے حکم خدا کا معلوم کرنا ممکن نہ ہو يا وہ خود کو جاہل اور ناواقف نہ سمجھتا ہو

 

جاہل مقصر : وہ ناواقف شخص جس کے لئے مسائل کو سيکھنا ممکن رہا ہو ليکن اس کے باوجود اس نے کوتاہي کي ہو اور جان بوجھ کر مسائل معلوم نہ کئے ہوں

 

جبيرہ :  زخم پر رکھي جانے والي پٹي ، دوا، يا زخم يا ٹوٹي ہوئي ہڈي پر باندھي جانے والي پٹي وغيرہ

 

جرح  جروح:  زخم
جنب : جس شخص کي مني نکلي ہو يا اس نے ہمبستري کي ہو

 

جعالہ :  وہ معاہدہ جس کے تحت کوئي شخص يہ اعلان کرے کہ جو شخص بھي ميرا فلاں کام کرے گا ميں اسے اتني اجرت دوں گا مثلا يہ کہے کہ جو بھي ميري کھوئي ہوئي فلاں چيز کو ڈھونڈ لائے گا اسے دس روپے دوںگا اس قسم کا معاہدہ کرنے والے کو ”جاعل” اور اس معاہدہ پر عمل کرنے والے کو عامل کہتے ہيں

 

جلال:  وہ جانور جو انسان کي نجاست (پاخانہ )کھانے کا عادي ہوگيا ہو

 

جماع:  ہمبستري، مقاربت

 

جھر:  بلند آواز، بلندآواز سے کسي چيز کي قرائت کرنا

 

فہرست (ح)

 

حائض : جس عورت کو ماہواري آرہي ہو

 

حاکم شرع:  وہ مجتہد جس کا حکم، شرعي قوانين کي بنياد پر نافذ ہو

 

حج: خانہ خدا کي زيارت-
حج نيابتي:  کسي کي طرف سے خانہ خدا کي زيارت کرنا

 

حدث اصغر: ہر وہ کام جس سے وضو باطل ہوجائے

 

حدث اکبر :  ہر وہ چيز جس کي وجہ سے نماز کے لئے غسل کرنا پڑے جيسے احتلام، ہمبستري

 

حد ترخص :  مسافت کي وہ حد جہاں سے اذان کي آواز سنائي نہ دے اور آبادي کي ديواريں دکھائي نہ ديں
حرام:  ہر وہ عمل جس کو شريعت کي نظر ميںترک کرنا ضروري ہو

 

حرج  مشقت : سختي ، دشواري

 

حصہ : حصہ

 

حضر: جائے قيام، وطن

 

حنوط : ميت کي پيشاني، دونوں ہتھيليوں، گھٹنوں اور پير کے دونوں انگوٹھوں کي نوک پر کافور ملنا

 

حوالہ : اپنے قرض خواہ کو قرض کي وصولي کيلئے کسي اور شخص کے پاس بھيجنا (يعني اپنے قرض کي ادائيگي کسي دوسرے کے ذمہ کردينا)

 

حيض :  ماہواري

 

فہرست (خ)

 

خارق العادة : عادت کے خلاف، غير معمولي توقع سے زيادہ

 

قوت سے خالي نہيں ہے:  فتوي يہ ہے

 

خبرہ : مسائل سے واقف انسان

 

خبيث : نجاست، برائي

 

خسارت :  نقصان، ضرر

 

خمس: پانچواں حصہ  سالانہ بچت کا بيس فيصد حصہ جومجتہد جامع الشرائط اور مرجع تقليد کو ديا جانا چاہئے
خوارج :  وہ لوگ جو امام معصوم (عليہ السلام)کے خلاف جنگ کيلئے نکليں جيسے نہروان کے خوارج

 

خوف :  ڈر ، خوف

 

خون جہندہ: وہ جانور جس کو ذبح کرتے وقت اس کي گردن سے خون اچھل کر نکلے

 

خيار: خريد و فروخت کا معاملہ باطل کرنے کا اختيار

 

فہرست (د)

 

دائمہ : وہ عورت جس سے عقد دائم کيا ہو (بيوي)

 

دبر : پاخانہ کا مقام

 

دعوي: عدالت خواہي

 

دفاع :  دشمن کا مقابلہ کرنا،دشمن کو بھگانا

 

ديت : کسي مسلمان کي جان يا اس کے کسي عضو کے تاوان ميں ديا جانے والا مال

 

فہرست (ذ)

 

ذبح شرعي :  شرعي قوانين کي رعايت کرے ہوئے حلال گوشت جانور کو ذبح کرنا

 

ذمہ :  کسي چيز کو ادا کرنے يا انجام دينے کا معاہدہ کرنا

 

ذمي : يہوديوں اور عيسائيوں کي طرح وہ اہل کتاب کفار جو مسلمان، مملکت ميں رہتے ہوں او راسلام کے اجتماعي قوانين کي پابندي کا وعدہ کرنے کي وجہ سے حکومت اسلامي ان کي حفاظت کرے

 

فہرست (ر)

 

ربا : زيادہ، اضافي، قرض کے بدلے ميں سود لينا

 

رباي معاوضي : ايک جنس کي دو چيزوں کي خريدو فروخت، وزن يا پيمانہ کي زيادتي کي شرط کے ساتھ

 

رجاء مطلوبيت :  کسي عمل کو مطلوب پروردگار ہونے کي اميد سے انجام دينا(يہ نيت نہ کرنا کہ شريعت نے اس کا حکم ديا ہے)

 

رجوع : پلٹنا، رجوع کرنا، اس کا استعمال دومقامات پر زيادہ ہوتا ہے:

 

1? اعلم جس مسئلہ ميں احتياط واجب کا حکم دے اس مسئلہ ميں کسي دوسرے مجتہد کي طرف رجوع(تقليد)کرنا

 

2 بيوي کو طلاق رجعي دينے کے بعد عدہ کے دوران ايسا کوئي عمل انجام دينا يا ايسي کوئي بات کہنا جس سے اس بات کا پتہ چلے کہ اسے دوبارہ بيوي بناليا ہے

 

رضاعي : وہ لڑکا يا لڑکي جو ايک عورت کا دودھ پئيں  (وہ افراد جو دودھ پينے کي وجہ سے ايک دوسرے کے رشتہ دار ہوجائيں، جيسے رضاعي بھائي، رضاعي بہن وغيرہ

 

رفع ضرورت : مجبوري کي حالت کا برطرف ہونا

 

رکن ، ارکان: ستون? ہر عبادت کا اساسي اور بنيادي جزئ

 

رکوع : نماز ميں اس قدر جھکنا کہ دونوںہاتھ ، گھٹنوں کے مقابل پہنچ جائيں

 

رہن :  گروي رکھنا، اپني کوئي چيز قرض خواہ کے پاس اس لئے رکھنا کہ اگر اسے مقررہ وقت پر اپنا قرض واپس نہ ملے تو وہ اس چيز سے اپنا قرض حاصل کرلے

 

ريبہ :  گناہ ميں پڑنے کا خوف

 

فہرست  (ز)

 

زائد بر مؤونہ : زندگي کے خرچ سے زيادہ

 

زائل ہونا :  برطرف ہونا

 

زکات :  پاکيزگي، مخصوص اموال کي ايک معين مقدار جسے معينہ شرائط پائے جانے کي صورت ميں مخصوص مصارف ميں صرف کرنا ہوتا ہے

 

زکات فطرہ:  تقريبا تين کيلو گہيوں، جو، يا چاول وغيرہ يا اس کي قيمت جو عيد فطر کے موقع پر فقراء کو دي جائے يا زکاة کے دوسرے مصارف ميں لگائي جائے

 

زمان غيبت کبري :  ہمارا زمانہ، جس ميں امام بارہويں امام(عليہ السلام)پردہ غيب ميں زندگي بسر کررہے ہيں ?
زينت : آرائيش و زيبائي

 

فہرست (س)

 

سال قمري : چاند کا بارہ مرتبہ زمين کے گرد گھومنا، جس کي مدت 354 روز اور چند گھنٹے ہوتي ہے اور يہ محرم سے ذي الحجہ تک عربي مہينوں کے مصادف ہے

 

سال خمسي : اپنے امور کا پہلي بار حساب کرنے کے بعد پورا ہونے والا ايک سال، ہر سال اسي تاريخ کو خمس کا حساب کرنا چاہئے

 

سجدہ ، سجود : خدا وند عالم کے سامنے پيشاني، ہاتھوں کي ہتھيلياں، دونوں گھٹنے اور پير کے دونوںانگوٹھوں کي نوک کو زمين پر رکھنا

 

سجدہ سہو : نماز ميں بھولے سے ہونے والي غلطيوں کي وجہ سے نماز کے بعد کيا جانے والا سجدہ

 

سجدہ شکر : خداوند عالم کي عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے لئے پيشاني زمين پر رکھنا

 

سرقت حدي : ايسي چوري جس ميں تمام شرايط جمع ہونے کي وجہ سے حد واجب ہوجائے

 

سرگين :  جانوروں کا پاخانہ

 

سفيہ :  کم عقل، جو اپنے مال کو حفاظت سے رکھنے کي صلاحيت نہ رکھتا ہو اور اپنے مال کو بيہودہ کاموں ميں مصرف کردے

 

سقط شدہ : ناقص بچہ، جو پيدا ہونے سے پہلے ماں کے پيٹ سے باہر نکل گيا ہو

 

سودي قرض :  وہ قرض جس ميں يہ شرط کي گئي ہو کہ قرض لينے والا کچھ بڑھا کر واپس کرے گا

 

فہرست (ش)

 

شاخص : ظہر کے وقت کا پتہ چلانے کے لئے زمين ميں نصب کي جانے والي لکڑي يا کوئي اور آلہ

 

شارع :  باني  شريعت اسلام، خداوند عالم، رسول اکرم (صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم)

 

شاہد :  گواہ

 

شرايط ذمہ :  اہل کتاب ، بلاد مسلمين ميں جن شرائط پر عمل کرتے ہيں ، ان شرايط کي وجہ سے اسلامي حکومت ان کي جان، مال، آبرو کي حفاظت کي ذمہ داري ليتي ہے

 

شہادت : گواہي دينا

 

شہادتين :  خداوند عالم کي وحدانيت اور رسول اسلام(صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم)کي رسالت کي گواہي دينا ?
شيوع : شايع ہونا، رائج ہونا

 

شہرت :  مشہور ہونا، سب کے لئے آشکار ہونا

 

شيرکامل : کامل دودھ ، يہاں پر کامل دودھ سے مراد وہ نو شرائط ہيں جو بچہ کو دودھ پلانے کيلئے توضيح المسائل ميں بيان کئے گئے ہيں اور ان شرائط کے ساتھ دودھ پينا محرم کا سبب بن جاتا ہے

 

فہرست  (ص)

 

صاع : وہ پيمانہ جس ميں تقريبا تين کلوگرام کي گنجائش ہو

 

صحت : صحيح ، درست

 

صراط : قيامت کے روز پل صراط مراد ہے

 

صغيرہ :  وہ لڑکي جو سن بلوغ کو پہنچ گئي ہو

 

صلح : فريقين کا کسي بات پر متفق ہونا  کسي دوسرے کے ذمہ اپنے کچھ مال ياحق کو معاف کردينا تاکہ وہ بھي اپنے مال يا حق کو معاف کردے

 

صيغہ : ان الفاظ کا پڑھنا جن کے ذريعہ ”عقد ” اور ”ايقاع” وجود ميں آتا ہے

فہرست  (ض)

 

ضامن : ذمہ دار، اپنے ذمہ لينے والا

 

ضرورت :  وجوب يقيني

 

ضروري دين : جو چيزيں بلاشک و شبہ دين کا جزء ہيں ، تمام وہ احکام جنہيں سارے مسلمان ، دين کا جزء مانتے ہو جيسے نماز ، روزہ کا واجب ہونا، اگر ان کا انکار کرنے سے نبوت کے انکار کا سبب بنے تو ايسا شخص اسلام سے خارج ہے ?

فہرست (ط)

 

طلاق :  آزادي، شريعت ميں مقرر قوانين کے ذريعہ رشتہ ازدواج توڑنا

 

طلاق بائن : وہ طلاق جس کے بعد مرد کو رجوع کرنے کا حق نہيں ہوتا

 

طلاق خلع : اس عورت کي طلاق جو شوہر کو ناپسند کرتي ہو اور طلاق لينے کے لئے شوہر کو اپنا مہر يا کوئي دوسرا مال دے

 

طلاق رجعي : وہ طلاق جس ميں مرد عدت کے دوران عورت کي طرف رجوع کرسکتا ہے

 

طلاق مبارات : وہ طلاق ہے جس ميں شوہر اور زوجہ دونوں ايک دوسرے سے متنفر ہوں اور عورت طلاق کے لئے شوہر کو کچھ مال دے

 

طواف نساء :  حج اور عمرہ مفردہ کا آخري طواف جس کے انجام نہ دينے کي وجہ سے طواف نہ کرنے والے کے لئے ہمبستري حرام رہتي ہے

 

طہارت : پاکيزگي وہ معنوي حالت جو وضو يا غسل يا تيمم کرنے کي وجہ سے پيدا ہوتي ہے

 

طہارت ظاہري :  وہ چيز جو شارع مقدس کي نظر ميں پاک ہے چاہے وہ حقيقت ميں نجس ہو جيسے کوئي شخص کسي مسلمان کے گھر ميں وارد ہو تو جب تک وہ کسي چيز کے نجس ہونے کو بيان نہ کرے اس گھر کي تمام چيزيں پاک ہيں

 

فہرست (ظ)

 

ظاہر يہ ہے: فتوي يہ ہے(مگر يہ کہ عبارت ميں اس کے برخلاف کوئي قرينہ موجود ہو)

 

ظہر شرعي :  ظہرکي اذان کا وقت جب شاخص کا سايہ بالکل ختم ہوجاتا ہے يا اتنا کم ہوجاتا ہے کہ اس سے کم نہيں ہوسکتا  فصل بدلنے اورافق کي تبديلي کے ساتھ اس کا وقت بدل جاتا ہے

 

فہرست (ع)

 

عادت ماہيانہ : ماہواري، حيض

 

عادت وقتيہ و عدديہ :

 

عادل : جو شخص عقيدہ وعمل ميں صحيح راستہ پر ہو واجبات کو انجام دے، محرمات کو ترک کرے اور حسن معاشرت کا مالک ہو

 

عاريہ : کسي کو اپنا مال وقتي طور پر استعمال کے لئے بلاعوض دينا

 

عاقلہ :  پدري رشتہ دار

 

عاصي :  گناہ کرنے والا، جو احکام الہي کي نافرماني کرتا ہے

 

عامل : عمل کرنے والا: 1 جو جعالہ کے معاہدہ پر عمل کرتا ہے  2 حاکم شرع کي طرف سے زکات کا مال جمع کرنے ،اس کا حساب و کتاب رکھنے اور اس کو تقسيم کرنے کي ذمہ داري ہو ? 3? اجرت پر کام کرنے والا

 

عايدات : آمدني

 

عرف :  لوگوں کي عام تہذيب و ثقافت

 

عرق جنب از حرام :  وہ پسينہ جو ناجائز ہمبستري يا استمناء کے بعد بدن سے خارج ہوتا ہے

 

عزل :  کسي چيز کو الگ کرنا ?اس کے دو معني ہيں : 1? ہمبستر ي کرتے وقت مني کو عورت کے رحم سے باہر نکالنا تاکہ نطفہ منعقد نہ ہو  2 اپنے وکيل کو کسي کام سے برطرف کرنا جيسے حاکم شرع کا خائن متولي يا وصي کو برطرف کرنا

 

عسر و حرج :  مشقت وسختي

 

عسرت : سختي، تنگدستي

 

عقد : گرہ، معاہدہ? رشتہ ازدواج ارتباط
عقد بيع : خريد وفروخت کا معاہدہ

 

عقد دائم :  شادي

 

عقد غير دائم :  متعہ ، صيغہ

 

عقود : دو طرفہ معاہدہ، جيسے خريد و فروخت ، شادي، مصالحہ

 

عمال : عامل کي جمع،کارندے، کام کرنے والے

 

عمدا :  جان بوجھ کر ، کسي کام کو علم و آگاہي کے ساتھے انجام دينا

 

عمرہ : خانہ کعبہ کي زيارت، خانہ کعبہ سے مربوط وہ مخصوص اعمال جو کسي حد تک حج سے مشابہ ہيں حج کے شرائط پائے جانے کي صورت ميں ہر مکلف پر زندگي ميں ايک بار واجب ہوتا ہے  اس کي دو قسميں ہيں:
1? عمرہ تمتع جو حج تمتع سے پہلے کيا جاتا ہے

 

2? عمرہ مفردہ جو حج کے بغير يا حج قران يا حج افراد کے بعد کيا جاتا ہے

 

عمل بہ احتياط :  مکلف اپني تکليف کو اس طرح انجام دے کہ اس کو يقين ہوجائے کہ اپني شرعي تکليف انجام ديدي ہے، احتياط کا طريقہ ، فقہي کتابوں ميں بيان ہوا ہے

 

عنين : ايسا مرد جو ہمبستري کرنے پر قادر نہ ہو

 

عورت :  اعضاء تناسلي

 

عہد : خداوند عالم کے سامنے مخصوص الفاظ ميں کسي اچھے کام کے انجام دينے يا کسي خراب کام کے چھوڑنے کا عہد و پيمان کرنا

 

عيال :  بيوي، اہل و عيال

 

عيد فطر : پہلي شوال ، مسلمانوں کي دو بڑي عيدوں ميں سے ايک عيد

 

عيد الاضحي :  ماہ ذي الحجہ کي دسويں تاريخ، مسلمانوں کي دوبڑي عيدوں ميں سے ايک عيد

 

فہرست (غ)

 

غائب ہونا : چھپنا، شوہر کا ايک معينہ مدت تک غائب ہوجانا جس کي وجہ سے زوجہ ، حاکم شرع سے طلاق کي درخواست کرے

 

غائط : پاخانہ

 

غرض عقلائي : جو ہدف ، عقلاء کي نظر ميں قابل قبول اور پسنديدہ ہو

 

غسالہ :  کسي چيز کو دھونے کے بعد خودبخود يا نچوڑنے سے عام طور پر نکلنے والا پاني

 

غسل : دھونا، بدن کا ايک مخصوص طريقہ سے دھونا، اس کي دوقسميں ہيں: 1 غسل ترتيبي 2 غسل ارتماسي

 

غسل واجب : وہ غسل جس کو انجام دينا ضروري ہے

 

غسل مستحب : وہ غسل جن کو مخصوص شب و روز کي مناسبت يا عبادات يا مخصوص زيارات يامخصوص افعال کي وجہ سے کرنا مستحب ہے جيسے غسل جمعہ،غسل زيارت وغيرہ

 

غسل ارتماسي : غسل کي نيت سے پاني ميں ايک بار غوطہ لگانا

 

غسل ترتيبي :  غسل کي نيت سے پہلے سروگردن، پھر بدن کے داہنے حصہ اور اس کے بعد بائيں حصہ کا دھونا

 

غسل جبيرہ :  اعضاء پر جبيرہ (مرہم پٹي) ہونے کي وجہ سے کيا جانے والا غسل

 

غصب :  دوسروں کے مال يا حق پر ناحق قبضہ

 

غلات : مسلمانوں کا وہ گروہ جو اميرا لمومنين حضرت علي (عليہ السلام) يا تمام ائمہ معصومين عليہم السلام کے بارے ميں غلو کرتا ہے اور ان حضرات کو خدا سمجھتا ہے ، يا خداوند عالم کے مخصوص صفات ، ان کے لئے بيان کرتا ہے

 

 

 

فہرست  (ف)

 

 

 

فتوي : شرعي مسائل ميں مجتہد کا نظريہ

 

فجر : صبح کي سفيدي

 

فجر اول و دوم :  اذان صبح کے نزديک مشرق کي طرف سے اوپر کي طرف ايک سفيدي چلتي ہے جس کو فجر اول يا صبح کاذب کہتے ہيں جو وہ سفيدي پھيل جاتي ہے ، فجر دوم يا صبح صادق اور نماز صبح کا اول وقت ہوتا ہے

 

فرادي : جماعت کے بغير پڑھي جانے والي نماز

 

فرج : عام طور سے عورت کي شرمگاہ کوکہاجاتا ہے

 

فرض : الزامي امر، جس کام کا انجام دينا يا ادا کرنا واجب ہو

 

فضلہ : جانوروں کا پاخانہ

 

فطريہ : زکات فطرہ

 

فقاع : جو کي شراب

 

فقير :  جس کے پاس اپنا اور اپنے اہل وعيال کا سال بھر کاخرچ نہ ہو اور کوئي ايسا ذريعہ بھي نہ ہو جس سے روزانہ کے خرچ کو پورا کرسکے

 

في سبيل اللہ :  راہ خدا ميں  ہر وہ کار خير جس کا فائدہ مسلمانوں کو پہنچے جيسے مسجد ، پل اور سڑک بنانا

 

فہرست (ق)

 

قبل : آگے (مرد يا عورت کي آگے کي شرمگاہ کي طرف اشارہ ہے)

 

قتل : قتل کرنا

 

قتل نفس محترمہ : ايسے شخص کو قتل کرنا جس کا خون شرعي لحاظ سے محترم ہو

 

قرآئت :  پڑھنا ? پنچگانہ نمازوں ميں حمد و سورہ کا پڑھنا

 

قروح : پھوڑا ، پھنسي ، زخم

 

قريب : حقيقت اور واقع سے نزديک

 

قرينہ :  نشاني ، علامت

 

قسامہ : عدالت ميں کسي جرم کے متعلق شاہدوں کا خاص شرائط کے ساتھ قسم کھانا

 

قصاص : بدلہ لينا ، ايک قسم کي مجازات ہے ،ظالم کے ظلم کے بدلے ميں اسي عمل کو انجام دينا جو اس نے انجام ديا ہو جيسے کسي شخص نے کسي کو جان بوجھ کر قتل کرديا ہو تو اس کے اولياء ، حاکم کے زير نظر قاتل کو قتل کرسکتے ہيں

 

قصد اقامہ :  مسافر کا کسي شہر ميں دس دن يا اس سے زيادہ رہنے کا قصد کرنا

 

قصد انشاء : کسي معاملہ کو ايجاد کرنے کيلئے اس کے معين صيغوں کے ساتھ قصد کرنا

 

قصد رجاء :  مکلف کسي عمل کو يہ احتمال ديتے ہوئے انجام دے کہ اس کام کے ذريعہ خدا سے نزديک ہوجائے گا

 

قصدقربت :  يعني اپنے عمل کو مرضي الہي اور بارگاہ رب العزت سے قريب ہونے کا ارادہ کرتے ہوئے انجام دينا

 

قضاء : 1? کسي چھوٹے ہوئے عمل کو اس کا وقت نکل جانے کے بعد انجام دينا ? 2? فيصلے کرنا

 

قنوت : دوسري رکعت ميں حمد وسورہ کے بعد دونوں ہاتھوں کو چہرے کے برابر لاکر آسمان کي طرف بلند کرے دعا پڑھنا اور ذکر خدا کرنا

 

قيام متصل بہ رکوع :  رکوع سے پہلے آخري لمحہ کا قيام

 

قے : الٹي کرنا

 

قيم : سرپرست ، جو شخص وصيت کي بنياد پر يا حاکم شرع کے حکم سے کسي بچے يا ديوانہ يا بيمار کے کاموں کا ذمہ دار ہو

 

فہرست (ک)

 

کافر : جو شخص توحيد يا نبوت يا دونوں کا منکر ہو يعني :

 

1 جو وجود خدا کاانکار کرتا ہو

 

2 خدا کا شريک قرار دينے والا

 

3 جو رسول اکرم (صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم)کي رسالت کا منکر ہو

 

4 مذکورہ امور ميں شک کرنے والا

 

5 ضروريات دين ميں سے کسي کا امر کا منکر جب کہ اس کے انکار کے نتيجہ ميں خدا اور رسول کا انکار ہوتا ہو
کافر حربي : وہ کفار جو مسلمانوں کے ساتھ حالت جنگ ميں ہوں

 

کافر ذمي : وہ اہل کتاب جو اسلامي مملکت ميں مخصوص شرائط کے ساتھ اسلامي حکومت کي پناہ گاہ ميں ہوں

 

کثير الشک : زيادہ شک کرنے والا

 

کفارہ :  وہ عمل جسے کسي گناہ کي تلافي کے لئے انجام دينا ہوتا ہے

 

کفارہ جمع : تينوں کفارے (ساٹھ روزے رکھنا، ساٹھ فقيروں کو پيٹ بھر کھانا کھلانا اور غلام آزاد کرنا، ہمارے زمانہ ميں پہلي دو قسميں کافي ہيں)

 

کفالت : کي کا کفيل ہونا  کسي دوسرے کي جگہ پر کسي کام کے انجام دينے کي ذمہ داري لينا
کفيل : ضامن

 

فہرست (گ)

 

گوسفند :  بھيڑ

 

فہرست (ل)

 

لازم :  واجب

 

لازم الوفاء :  اس پر عمل کرنا چاہئے

 

لغو : بے فائدہ ، بے معني، بيہودہ

 

لہو ولعب :  بوالہواسي اور فضول کھيل تماشا

فہرست (م)

ما بہ التفاوت :  دو چيزوں کے درميان تفاوت کي مقدار، صحيح اور معيوب قيمت کے تفاوت کے ساتھ رجوع کرنا ?
مال الاجارہ :  وہ مال جومستاجر ، اجارہ کے عنوان سے ادا کرتا ہے

 

مال المصالحہ : وہ مال جو دو افراد يا زيادہ کے درميان صلح کے عنوان سے ادا کيا جاتا ہے

 

ماليت شرعي : وہ چيز جو شرعي لحاظ سے مال شمار ہو

 

ماليت عرفي : وہ چيز جو عام لوگوں کے تہذيب و تمدن ميں مال شمار ہو اگر چہ دين اسلام کي نظر ميں اس کي کوئي حيثيت يا ماليت نہ ہو جيسے شراب

 

ماہ ہلالي :  قمري مہينہ، ايک مرتبہ چاند نظر آنے کے بعد اگلے مہينہ تک 29 يا 30 دن کي مدت

 

ماموم :  اقتداء کرنے والا ? جو نماز جماعت ميں امام کي اقتداء کرتا ہے

 

مؤونہ : خرچ ، زندگي بسر کرنے کا خرچ

 

مباح : ہر وہ فعل جس کو انجام دينا شرعي لحاظ سے جائز ہو (وہ عمل جو شريعت کي نظر ميں نہ قابل مدح ہو اور نہ قابل مذمت)

 

مبتدئہ : جس عورت کو پہلي بار ماہواري آئے

 

مبطلات : عبادت کو باطل کرنے والي چيزيں

 

متعہ :  کسي عورت سے معينہ مدت تک کے لئے عقد کرنا  معينہ مدت کے لئے رشتہ ازدواج ميں آنے والي عورت

 

متنجس : ہر وہ چيز جو ذاتي طور پر پاک ہو ليکن کسي نجس چيز سے بالواسطہ يا براہ راست مل جانے کي وجہ سے نجس ہوگئي ہو

 

متولي : وقف کا سر پرست

 

مجتہد : کوشش کرنے والا جو شخص احکام الہي کو سمجھنے کے سلسلے ميں ” درجہ اجتہاد ” تک پہنچ گيا ہو  يعني اس ميں اتني صلاحيت پيدا ہوگئي ہو کہ وہ احکام اسلام کو قرآن و سنت ، عقل اور اجماع سے استنباط کرسکے

 

مجتہد جامع الشرائط : وہ مجتہد جس ميں تقليد کے سارے شرائط موجود ہوں

 

مجراي طبيعي : ہر چيز کا فطري راستہ

 

مجہول المالک : وہ مال جس کا مالک معلوم نہ ہو

 

مجزي ہے : کافي ہے ? تکليف کو ساقط کرنے والا ہے

 

محارب : لوگوں کو ڈرانے، اجماعي نظم و نسق ميں خلل اندازي اور لوٹ مار کرنے کے لئے اسلحہ سے حملہ کرنے والا ? نيز اسي مقصد سے گھر، دکان اور کارخانہ وغيرہ پر حملہ کرنے اور لوٹنے والے کو بھي محارب کہتے ہيں ?
محتضر : جس شخص کا دم نکل رہا ہو

 

محتلم : جس شخص کي سوتے ميں مني نکلے

 

محذور : مانع ? رکاوٹ

 

محرم (محرمات) :  جو چيز حرام ہے ? سال قمري کا پہلا مہينہ

 

محرم :  وہ نسبي رشتہ دار اور بعض سببي رشتہ دار جن سے کبھي بھي عقد نہيں کيا جاسکتا جيسے خواہر، مادر، بيٹي، بيٹي کي بيٹي، چچي، خالہ، رضاعي اولاد، خوش دامن، اس کي ماں، رضاعي بھائي ، بہن ?
مُحرم :  جو شخص حج يا عمرہ کے احرام ميں ہو

 

محجور :  جس کو مال ميں تصرف کرنے سے منع کرديا گيا ہو

 

محظور : ممنوع

 

محل اشکال ہے : ااس ميں اشکال ہے ، حتياط کرنا چاہئے

 

محا تامل ہے : احتياط کرنا چاہئے

 

مخير ہے : يعني مقلد ايک طرف کو انتخاب کرسکتا ہے

 

مخرج بول و غائط : پيشاب اور پاخانہ کا فطري مقام سے نکلنے کي جگہ

 

مخمس : وہ مال جس کا خمس نکال ديا گيا ہو

 

مد :  وہ پيمانہ جس ميں تقريبا 750 گرام کي جگہ ہوتي ہے

 

مدعي : جو شخص اپنے لئے کسي حق کا قائل ہو

 

مذي : ايسي رطوبت جو ملاعبہ کے بعد انسان سے خارج ہوتي ہے (عورت کے ساتھ بوس و کنار کے وقت خارج ہونے والي مني )

 

مرتد : ايسا مسلمان جو خدا و رسول يا ضروريات دين ميں سے کسي ايسے حکم کا منکر ہوجائے جس کے انکار سے خدا و رسول کا انکار ہوتا ہو

 

مرتد فطري : جس شخص کے ماں باپ دونوں يا ان ميں سے کوئي ايک مسلمان رہا ہو اور يہ شخص خود بھي مسلمان ہو اور پھر کافر ہوجائے

 

مرتد ملي :  غير مسلم ماں باپ کے يہاں پيدا ہو ليکن خود کفر کا اظہار کرنے کے بعد مسلمان ہوگيا ہو اور پھر دوبارہ کافر ہوجائے

 

مرجوح (مرجوح شرعي ) : جس چيز ميں شرعي کراہت پائي جائے

 

مردار : وہ جانور جو خودبخود مرگيا ہو

 

مزارعہ :  زمين کے مالک اور کاشتکار کے درميان ہونے والا معاہدہ جس کي بنياد پر مالک فصل کاايک معين حصہ پاتا ہے

 

مس :  لمس کرنا

 

مس ميت : مردہ انسان کے جسم کو چھونا

 

مساقات : سينچائي کرنا ? باغ کے مالک اور باغبان کے درميان ہونے والا معاہدہ جس کي بنياد پر باغبان درختوں کي سينچائي اور پرورش کے بدلے باغ کے پھلوں سے ايک معينہ مقدار حاصل کرتا ہے

 

مستحاضہ : جس عورت کو خون استحاضہ آرہا ہو

 

مستحب : پسنديدہ ? جوچيز شارع کو پسند ہو ليکن اسے لازم و واجب قرار نہ دے

 

مستطيع : جس ميں حج کے شرائط پائے جاتے ہوں

 

مستہلک : ختم شدہ، نيست و نابود شدہ چيز

 

مسح : کسي چيز پر ہاتھ پھيرنا ? وضو کي بچي ہوئي تري کے ساتھ سر کے اگلے حصہ اور دونوں پيروں کے اوپري حصہ پر ہاتھ پھيرنا

 

مسکين :  بيچارہ، مفلوک الحال ? جس کي زندگي فقير سے بھي زيادہ سخت ہو

 

مسکرات :  جس چيز ميں نشہ ہو

 

مصالحت :  فريقين کا کسي بات پر متفق ہونا

 

مضطربہ : وہ عورت جس کي ماہواري کا وقت معين نہ ہو

 

مضمضہ : کلي کرنا

 

مطہرات :  پاک کرنے والي چيزيں

 

مظالم :  وہ چيز جو انسان کے ذمہ ہے ليکن وہ اس کا مالک معلوم نہيں ہے يا اس تک دسترسي ممکن نہيں ہے جيسے کوئي شخص کسي کا مقروض ہو ليکن اس کے مالک نہيں پہچانتا اور اس تک پہنچنا ممکن نہ ہو

 

معاملہ سلف : وہ خريد و فروخت جس ميں قيمت نقد اور اور مال ادھار ہو ? يعني خريدار قيمت نقدديدے تاکہ بيچنے والا مال کو معين وقت پر اس کے حوالہ کردے

 

مفطر : وہ چيز جس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

 

مفلس :  جس کا مال اس کے قرض سے کم ہو

 

مقررات شرعيہ :  وہ چيز جو خداوند عالم کي طرف سے شرعي تکليف کے عنوان سے معين ہوئي ہو

 

مکروہ : ناپسند ? جس کا انجام دينا حرام نہ ہو ليکن انجام نہ دينا بہتر ہو

 

مکلف :  بالغ اور عاقل انسان

 

ملاعبہ : کھيلنا ? معاشقہ کرنا

 

مميز :  وہ بچہ جو اچھے اور برے کو سمجھتا ہو

 

موالات : يکے بعد ديگرے پے درپے انجام دينا

 

موجر : کرايہ دينے والا

 

موقوف عليہم :  وہ افراد جن کے فائدہ کے لئے کوئي چيز وقف ہوئي ہو ?
موقوفہ :  وقف شدہ

 

موکل : وکيل بنانے والا

 

ميت : مردہ ، انسان کا بے جان جسم

 

فہرست (ن)

 

ناسيہ : وہ عورت جو اپني ماہواري کے وقت کو بھول گئي ہو

 

نافلہ، نوافل :  مستحبي نمازيں

 

نذر :  مخصوص صيغہ کے ذريعہ کسي پسنديدہ کام کو انجام دينے يا کسي خراب يابرے کام کے ترک کرنے کو اپنے اوپر واجب کرلينا

 

نري : حيوان مذکر کا آلہ تناسل

 

نبش قبر : قبر کھولنا

 

نصاب :  معينہ مقدار يا معينہ حد

 

نصاب زکات : زکات کے واجب موارد ميں سے ہر ايک کيلئے مخصوص حد کو معين کرنا

 

نظر بہ ريبہ : ايسي نظر کرنا جس سے فتنہ و فساد کا سبب ہو

 

نجس :  ناپاک ، نجاست

 

نفاس :  بچہ کي ولادت کے بعد عورت کے رحم سے خارج ہونے والا خون

 

نفساء : جس عورت کو خون نفاس آرہا ہو

 

نفس محترم کا قتل کرنا : ايسے انسان کا قتل کرنا جس کي جان شريعت کي نظر ميں محترم ہو اور اسے قتل نہ کرنا چاہئے

 

نکاح :  شادي کرنا

 

نماز آيات :  دو رکعت نماز جس کا مخصوص مواقع مثلا زلزلہ ، سورج گہن، اور چاند گہن کے وقت پڑھنا واجب ہے

 

نماز احتياط : نماز کي رکعتوں ميں شک کے نتيجہ ميں پڑھي جانے والي نماز جس ميں صرف سورہ حمد پڑھا جاتا ہے دوسرا سورہ نہيں پڑھا جاتا

 

نماز استسقاء :  بارش ہونے کے لئے پڑھي جانے والي مخصوص نماز

 

نماز جماعت : وہ واجب نماز جسے ايک يا اس سے زيادہ افراد کسي کي اقتداء ميں پڑھيں

 

نماز جمعہ :  دو رکعت نماز جو جمعہ کے دن زوال کے وقت نماز ظہر کے بدلے جماعت کے ساتھ پڑھي جاتي ہے اور اس کے لئے پانچ افراد کا ہونا ضروري ہے ? اور اس ميں دو خطبہ ہوتے ہيں

 

نماز خوف : وہ پنجگانہ نماز جو جنگ وغيرہ کي حالت ميں مخصوص طريقہ سے اختصار کے ساتھ پڑھي جاتي ہے

 

نماز شب : آٹھ رکعت نماز مستحب جو دودو رکعت کرکے رات کے آخري تہائي حصہ ميں پڑھي جاتي ہے

 

نماز شفع :  دو رکعت نماز جو نماز شب کي آٹھ رکعتوں کے بعد اورنماز وتر سے پہلے پڑھي جاتي ہے

 

نماز طواف : حج و عمرہ ميں طواف کے بعد پڑھي جانے والي دو رکعت نماز

 

نماز عيد :  عيد الفطر اور عيد الاضحي کے دن پڑھي جانے والي دو رکعت نماز

 

نماز غفيلہ : مخصوص دو رکعتي نماز جو نماز مغرب و عشاء کے درميان پڑھي جاتي ہے

 

نماز قصر :  ہر وہ چار رکعتي نماز جو سفر ميں دو رکعت کرکے پڑھي جائے

 

نماز قضا :  وہ اداء نمازجو وقت کے چھوٹ جانے کي وجہ سے بعد ميں پڑھي جائے

 

نماز مستحب : ہر وہ نماز جس کا بجالانا مطلوب پروردگار ہو ليکن واجب نہ ہو

 

نماز ميت : مسلمان کے جنازہ پر پڑھي جانے والي مخصوص نماز

 

نماز واجب : ہر وہ نماز جس کا بجالانا ہر مکلف پر لازم ہے

 

نماز وحشت :  دفن کي پہلي رات ميں مخصوص طريقہ سے پڑھي جانے والي دو رکعت نماز

 

نماز يوميہ : نماز پنجگانہ ? شب و روز ميںپانچ وقت پڑھي جانے والي نماز جو مجموعا 17 رکعت ہوتي ہے

 

نہي عن المنکر :  دوسروں کو ہر اس عمل سے روکنا جو شارع کو ناپسند ہو

 

نيت : ارادہ ، کسي مذہبي عمل کو خداوند عالم کي قربت کے حصول کے لئے انجام دينے کا ارادہ

فہرست (و)

 

واجب :  ہر وہ عمل جس کا انجام دينا شريعت کي نظر ميں ضرور ہے

 

واجب تخييري : جب وجوب دوچيزوں ميں سے کسي ايک چيز سے متعلق ہو تو ان ميں سے ہر ايک کو واجب تخيير ي کہتے ہيں جيسے روزے کے کفارہ ميں تين چيزوں کے درميان اختيار ہوتا ہے : 1? ساٹھ روزے رکھنا ? 2? ساٹھ مسکينوں کو کھانا کھلانا ? 3? غلام آزاد کرنا

 

واجب تعبدي : وہ واجب جس کے انجام دينے ميں قربت کي نيت کا ہونا ضروري ہے (عبادات )

 

واجب عيني : وہ واجب جو ہر شخص پر خود واجب ہوتا ہے نماز روزہ

 

واجب کفائي : ايسا واجب جسے اگر دوسرے ضرورت بھرانجام ديديں تو بقيہ سے ساقط ہوجائے جيسے غسل ميت سب پر واجب ہے ليکن اگر کچھ لوگ اسے انجام ديديں تو بقيہ سے ساقط ہوجائے گا

 

واجب موسع : ايسا واجب جس کے انجام دينے کا وقت وسيع ہو جيسے نماز ظہر و عصر ، ان دونوں نمازوں کا وقت ظہر سے مغرب تک رہتا ہے

 

واجب مضيق : ايسا واجب جس کے انجام دينے کا وقت محدودہو جيسے ماہ رمضان ميں روزہ رکھنا

 

وارث :  جن لوگوں کو ميراث ملتي ہے

 

واقف :  وقف کرنے والا

 

وثيقہ : گروي رکھنا ? کسي کے حوالہ کرنا

 

وحدت وجود :  وحدت موجود کے متعدد معني ہيں ان ميں سے جو قطعي طور سے باطل اور تمام فقہاء کے عقيدے کے مطابق اسلام سے خارج کرديتا ہے وہ شخص ہے جس کا عقيدہ يہ ہو : خداوند عالم بالکل اس دنيا کے موجودات کي طرح ہے اور خالق و مخلوق اور عابد و معبود ميںکا کوئي وجود نہيں ہے ،اسي طرح بہشت و دوزخ بھي اس کے وجود کي طرح ہيں اوراس کا لازمہ بہت سے مسلمات دين کا انکار کرنا ہے

 

ودي :  وہ رطوبت جو پيشاب کرنے کے بعد کبھي کبھي خارج ہوتي ہے

 

وديعہ :  امانت

 

وذي :  وہ رطوبت جو کبھي کبھي مني کے خارج ہونے کے بعد نکلتي ہے

 

وصل بہ سکون : کسي لفظ کے آخري حرف کو ساکن کرکے بعد والے لفظ سے ملا کر پڑھنا

 

وصي : جس کے ذمہ وصيت کے انجام دينے کي ذمہ داري ہو

 

وصيت : سفارش ، وہ سفارشيں جو انسان اپني موت کے بعد کچھ امور انجام دينے کے لئے دوسروں سے کہے

 

وضو ارتماسي : وضو کي نيت سے چہرے اور ہاتھوں کو پاني ميں ڈبونا

 

وضو ترتيبي : وضو کي نيت سے چہرے اور ہاتھوں کو پاني سے ترتيب کے ساتھ پہلے چہرہ اور پھر ہاتھوں کو دھونا .

 

وضو جبيرہ :  کسي شخص کے اعضاء وضو پر مرہم يا پٹي بندھي ہو

 

وطن :  جس جگہ کو رہنے کے لئے انتخاب کياجائے

 

وطي : کچلنا ، ہم بستري کي طرف کنايہ ہے

 

وقف بہ حرکت :  کسي لفظ کے آخري حرف کو حرکت کے ساتھ ادا کرکے بعد والے کلمہ کو تاخير سے پڑھنا

 

وکيل :  نمايندہ ، وہ شخص جو کسي دوسرے کي طرف سے کسي کام کو انجام دينے کااختيار رکھتا ہو
ولايت : سر پرستي .

 

ولايت تکويني : ولايت تکويني سے مراد يہ ہے کہ خداوند عالم کي اجازت سے عام عادت کے خلاف کام انجام دينا جيسا کہ قرآن کريم نے سورہ آل عمران کي 49 ويں آيت ميں حضرت عسي (عليہ السلام)کے لئے بيان کيا ہے کہ آپ خداوند عالم کے اذن سے مردوں کو زندہ کيا کرتے تھے اور بيماروں کو اچھا کرديا کرتے تھے.

 

ولي (يا قيم ) : شارع مقدس کے حکم سے جو شخص کسي دوسرے کا سر پرست ہو جيسے باپ، دادا، اور مجتہد جامع الشرائط .

فہرست (ھ)

 

ہبہ : بخشش، عطيہ

 

ہديہ :  تحفہ

فہرست (ي)

 

يائسہ :  وہ عورت جسے سن زيادہ ہوجانے کي وجہ سے حيض نہ آتا ہو ?

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *