تازہ ترین

مجلس جامعه روحانیت کا ماهانہ جلسه منعقد/فلسطین پر مظالم کی بھرپور مذمت

مجلس جامعه روحانیت کے سپیکر حجت الاسلام شبیر حسین وزیری نے حالت حاضره خاص کر دنیائے اسلام کو درپیش اهم مسائل کی طرف اشاره کرتے هوئے غزه اور فلسطین میں مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کے ظالمانه حملوں کی مزمت کی
شئیر
114 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9447

جامعه روحانیت بلتستان کے مجلس عامله کا ماهانه جلسه فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد هوا ۔

تفصیلات کےمطابق مجلس جامعه روحانیت کا ماهانه جلسه بروز جمعه 27 اکتوبر کو حسینیه بلتستانیه فاطمیه هال میں مجلس جامعه روحانیت کے اکثر اراکین کی موجودگی میں منعقد هوا۔ جس کا ایجنڈا صدر جامعه روحانیت اور ان کی کابینه کے لئے اگلے سال کے لئے رائ اعتماد کا اظهار کرنا تھا۔ جلسہ کا باقاعده آغاز تلاوت کلام پاک سے هوا جس کی سعادت حجت الاسلام علی احمد سعیدی نے حاصل کی۔

تلاوت کے بعد مجلس جامعه روحانیت کے سپیکر حجت الاسلام شبیر حسین وزیری نے حالت حاضره خاص کر دنیائے اسلام کو درپیش اهم مسائل کی طرف اشاره کرتے هوئے غزه اور فلسطین میں مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کے ظالمانه حملوں کی مزمت کی۔

انہوں نے مسئله فلسطین پر اسرائیل کے غیر منطقی ادعا کی وضاحت کرتے ہوئے تاریخی اور جغرافیائی حقائق بیان کئے۔

ان کا کہنا تھا مسلمانوں کو مل کر جد و جہد کرنے کی ضرورت ہے۔

جلسہ میں حالیه دنوں میں رحلت پانے والے حوزه علمیه قم کے ممتاز عالم دین حجت الاسلام حسن حیدری کی موت پر اظهار افسوس کرتے هوئے مرحو م سمیت تمام شهدائ اسلام خاص کر شہدائے مقاومت کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحه پڑھی گئی۔

اس کے بعد جلسہ کی کاروائی جاری رکھتے ہوئے جلسے کا ایجنڈا پیش کیا جس پر صدر محترم جامعه روحانیت اور ان کی کابینه کے ایک ساله کارکردگی رپورٹ کو مد نظر رکھتے هوئے تمام اراکین مجلس نے اپنی رائ کا اظهار کیا ۔ آخر میں مجلس کے تمام اراکین نے فی الجملہ صدر محترم اور کابینه کی کارکردگی پر اطمینان کا اظهار کرتے هوئے مزید ایک سال کے لئے صدر محترم اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظهار کیا۔

آخر میں حجت الاسلام سید حامد علی شاه نے دعائے امام زمانہ کے ساتھ اس جلسے کا اختتام کیا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *