ایران کے 5 مغوی سرحدی محافظوں میں سے ایک کو شہید کر دیا گیا
واضح رہے کہ ایران کے پانچ سرحدی محافظین کو فروری 2014ء میں صوبۂ سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے دہشت گرد گروہ جیش العدل نے اغوا کر لیا تھا

کہ ایران کے اغوا کیے گئے پانچ سرحدی محافظوں میں سے ایک کو شہید کر دیا گیا ہے، پاکستان نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اغوا کئے گئے سرحدی محافظوں میں سے ایک محافظ کو شہید کر دیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت داخلہ نے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دہشتگرد تنظیم جیش العدل نے ایرانی سرحدی محافظ جمشید دانائی فر کو پھانسی دے کر شہید کیا ہے۔ اغوا کئے گئے دیگر 4 سرحدی محافظ تاحال قید میں اور تندرست ہیں۔ دہشتگرد تنظیم جیش العدل کی ویب سائٹ پر ایرانی سرحدی محافظ کے قتل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے ایرانی سرحدی محافظ کے قتل پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایرانی وزارت داخلہ نے مغوی سرحدی محافظ کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی سرحدی محافظوں کو پچھلے ماہ 6 تاریخ کو سرحدی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔
دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے سکیورٹی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ پانچ اغواء شدہ ایرانیوں میں سے ایک کو شہید کر دیا گیا ہے۔ ایران کے مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے سکیورٹی امور کے مشیر علی اصغر میر شکاری نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے مطابق ایران کے پانچ اغواء شدہ محافظین میں سے جمشید دانائی فر کو دہشتگردوں نے شہید کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت داخلہ کے سیکرٹری نے اس سے قبل ان خبروں کی تردید کی تھی۔ واضح رہے کہ ایران کے پانچ سرحدی محافظین کو فروری 2014ء میں صوبۂ سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے دہشت گرد گروہ جیش العدل نے اغوا کر لیا تھا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید