شہید ڈاکٹر نقوی خط ولایت اور اپنے نظریات میں مکمل طور پر واضح انسان تھے، علی مرتضٰی زیدی
افکار شہداء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علی مرتضٰی زیدی کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ ہم ڈاکٹر محمد علی نقوی کو فقط نعروں میں تلاش کرتے ہیں۔ انکی زندگی کا ہر پہلو میں ہمارے لئے مشعل راہ ہے، وہ ایک عظیم اور انتھک انسان تھے۔

شہید ڈاکٹر نقوی خط ولایت اور اپنے نظریات میں مکمل طور پر واضح انسان تھے، علی مرتضٰی زیدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام آئی ایس او کے بانی رہنماء شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی انیسویں برسی کے سلسلہ میں جامعہ امام صادق اسلام آباد میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے کراچی سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین سید علی مرتضٰی زیدی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تجمل حسین نقوی نے خطاب کیا اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔ سید مرتضٰی زیدی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نوجوانوں کیلئے عملی نمونہ ہیں، افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ ہم ڈاکٹر محمد علی نقوی کو فقط نعروں میں تلاش کرتے ہیں۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو میں ہمارے لئے مشعل راہ ہے، وہ خط ولایت اور اپنے نظریات میں مکمل طور پر واضح انسان تھے۔ جو چاہتا ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحب کی سیرت پر عمل کرے، اسے ڈاکٹر نقوی کی 20 سال قبل اپنائی گئی لائن پکڑنے کے بجائے، ڈاکٹر صاحب کی طرح وہ پندرہ سے بیس سال آئندہ کی پلاننگ کرے۔ ڈاکٹر نقوی کی شخصیت کا یہ خاصہ تھا کہ وہ بیس سال آئندہ کی پلاننگ کرتے تھے اور اپنے تمام کاموں کیلئے ہم خیال دوستوں کی ٹیم تشکیل دیتے تھے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید