تازہ ترین

افغانستان کے دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں دہشت گردی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات میں  15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے مرکزی دروازے پر خودکش حملے کے بعد متعدد حملہ آور دفتر کی عمارت میں داخل ہوگئے

اشـتراک گذاری
25 مارس 2014
29 بازدید
کد مطلب: 121

جہاں تقریبا 4 گھنٹے تک دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے اس حملے میں 2 پولیس اہلکار اور صوبائی کونسل کے امیدوار سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے،  حملے کی ذاری افغان طالبان نے قبول کرلی۔

دوسری جانب صوبہ کندوز کے شمال میں خودکش حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ صوبہ کنڑ میں ایک بینک پر دہشت گردی کے حملے میں بھی 5 افراد مارے گئے۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *