تازہ ترین

علم کو چھپانا ایک حرام کام ہے: آیت اللہ سبحانی

آیت اللہ سبحانی نے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی مسجد اعظم میں اپنے درس خارج میں کہا ہے کہ علماء کو اللہ تعالیٰ اورائمہ اطہارعلیہم السلام کے فرامین کونقل کرنے میں ضروری دقت کرنی چاہیے کیونکہ انسان کی راہنمائی کے لیے اصول دین اوراحکام بیان کیے گئے ہیں۔

اشـتراک گذاری
25 ژانویه 2014
30 بازدید
کد مطلب: 16

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اورانبیا ء کا کلام واحد ہے اورعلماء کوا ن فرامین کے نقل کرنے میں لوگوں کے سامنے حقیقت بیان کرنی چاہیے اوربعض اوقات علماء اورمراجع اسلام کی حقیقت بیان کرتے ہیں اوردوسری جانب لوگوں کو ڈراتے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا ہے کہ علماء کوچاہیے کہ وہ فرامین کوخود سمجھ کر لوگوں کے سامنے نقل کریں تاکہ لوگ صحیح طریقے سے دینی احکام پرعمل کرسکیں اورعلماء کو گفتگوکرتے وقت اس مآخذ کوبھی بیان کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کومعلوم ہوسکے کہ کن مآخذ سے استفادہ کیاگیا ہے۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا ہے کہ مومنین قرآنی آیات سے استفادہ کرکے کافروں اورگمراہ لوگوں کو دین اسلام کی طرف دعوت دیں اوران کی یہ دعوت اللہ کی راہ میں ایک قسم کا جہاد شمارہوتی ہے۔

آیت اللہ سبحانی نے آخرمیں کہا ہے کہ اگرکوئی انسان اپنے علم کوچھپاتا ہے تو اس نے فعل حرام کا ارتکاب کیا ہے کیونکہ رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کہ جوافراد علم حاصل کرتے ہیں اوراسے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں وہ غلطی پرہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *