دنیا کے حقائق امریکی خواہش کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہے، ولی امر المسلمین
ولی امر المسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہاکہ دنیا میں پیشرفت امریکی منصوبہ کے مطابق نہیں ہورہی ہے ، اور نہ ہی دنیا کے حقائق امریکی خواہشات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، ایران ، فلسطین ، شام ، عراق، پاکستان اور افغانستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی سامرا ج خاص طور پر امریکا ان ممالک میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا،

مشہد میں لاکھوں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے ولی امر المسلمین نے کہاکہ امریکافلسطین کو یہودی ریاست میں بدلنااور شام میں حکومت کی تبدیلی ،عراق اور افغانستان میں بعض مقاصد حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن اسکے تمام منصوبے خاک میں مل گئے اور آئندہ بھی یہ کوششیں بے نتیجہ ہی رہیں گی،امریکا نے پابندیاں لگا کر ایرانی عوام کو اسلامی حکومت کے خلاف کھڑاکرنا چاہا مگر ناکام رہا، انہوں نے ثقافت کو معیشت سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ قوم صرف جنگی ہتھیاروں سے ہی مضبوط نہیں ہوتی بلکہ ثقافت اور علم سے ہی ملک مضبوط ہوتا ہے،انہوں نے کہاکہ جس ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں اگر یہ شفاف ہے تو اس کا اثر الگ اور آلودہ ہے تو دوسرا اثر مرتب ہوتا ہے،اسی لئے دشمن کی توجہ کسی بھی چیز سے زیادہ ہماری ثقافت پرہے، ان کاکہنا تھا کہ اقتصادی میدان میں اگر عوام پختہ عزم کرلیں اور متحد ہوجائیں تو معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں انہیں پابندیاں اٹھانے کا منتظر نہیں رہنا چاہئے بلکہ خود کواتنا مضبوط بنانا چاہئے کہ دشمن کی طاقت کے دباؤ میں نہ آسکیں ، اگر قوم مضبوط نہ ہو توتسلط پسند طاقتیں اپنا تسلط جماتی ہیں اور اس پر حملے اور اس کی توہین کرتی ہیں،انہوں نے کہاکہ حالیہ صدارتی انتخابات میں 72فیصد ٹرن آؤٹ سے امریکا کی ایران کے خلاف ناکامی ثابت ہوگئی ،جبکہ ملک بھر میں یوم انقلاب پر ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت ایران کیخلاف امریکا کی شکست کا ایک اور اشارہ ہے،انہوں نے مغرب کی آزادی اظہار کی سرخ لکیروں پر بھی سوال اٹھایا، انہوں نے کہاکہ مغرب میں کوئی ہولو کاسٹ کے بارے میں بات کرنے کی جرات نہیں کرسکتا،اگر یہ سچ ہے تو اس کی بنیاد واضح نہیں اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ یہ کیسے اور کسطرح ہواتھا،مغرب میں ہولوکاسٹ پر بولنا یا شک کرنا سخت ترین گناہ ہے،وہ اسے روکتے ہیں، ایساکرنے والے کوگرفتار کرلیتے ہیں اور پھر بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایک آزاد معاشرہ ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید