پشاور، مدرسہ جعفريہ پاراچنار سے متعلق پاک ہوٹل اور امام بارگاہ میں دھماکہ، 9 شہید، متعدد زخمی
پشاور کے علاقے قصہ خواني بازار کوچہ رسالدار میں واقع مدرسہ جعفريہ پاراچنار سے متعلق پاک ہوٹل میں بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد خمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قصہ خوانی بازار کی پشت پر واقع علاقہ کوچہ رسالدار میں پاک ہوٹل میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 50 سے زائد خمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے ہر جانب دھواں ہی دھواں پھیل گیا
جبکہ دھماکہ ہوتے ہی پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں اور نعشوں کو اسپتال پہنچانے اور ملبے سے زخمیوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک ہوٹل بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ تین سال قبل بھی دہشتگردوں نے اس ہوٹل کو بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا تھا، اس ہوٹل میں زیادہ تر پاراچنار سے تعلق رکھنے والے افراد رہائش اختیار کرتے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق دھماکہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں امام بارگاہ کے قریب واقع پاک ہوٹل میں ہوا جسکے باعث 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان میں سے چھ کی شناخت ہوچکی ہے۔
سپرانٹینڈنٹ پولیس پشاور فیصل مختار نے بھی دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیا کوارڈینیٹر جمیل شاہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب تک چھ لاشوں کو منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ 32 افراد زیر علاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ چکی ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید