تازہ ترین

بابائے انسانیت عبدالستارایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔ سکے کا اجرا عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا […]

اشـتراک گذاری
3 آوریل 2017
20 بازدید
کد مطلب: 2556

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔ سکے کا اجرا عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔تانبے اور نکل سے بنے سکے کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ اس کا وزن 13.50 گرام ہے۔ سکے پر سامنے کی جانب عبدالستار ایدھی کا سال وفات درج ہے جبکہ سکے کے عقبی رخ پر عبدالستار ایدھی کی تصویر اور عرصہ حیات بھی درج ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کے تمام دفاتر کے ایکسچینج کاﺅنٹر سے جاری کیا گیا ہے اور اس یادگاری سکے کا اجرا پاکستانی قوم کی جانب سے اپنے محسن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی چھوٹی سی کاوش ہے۔اس سے قبل 28 فروری کو عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے کا سکہ جبکہ انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے بھی بابائے انسانیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *