لاھور سے ۵ دھشتگرد گرفتار 8 سے زائد شیعہ شخصیات کے قتل کا اعتراف
ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار پانچ دہشتگردوں نے دوران تفتیش آٹھ سے زائد مذہبی شخصیات کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان کا اگلا ہدف وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور حیدر علی مرزا، سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک تھے۔

گرفتار ملزمان میں شامل ملزم انیس نے پولیس کو بتایا کہ وہ پنڈی سیداں شیخوپورہ کا رہائشی ہے اور اس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے ایڈووکیٹ شاکر علی رضوی،علامہ ناصر عباس آف ملتان سمیت آٹھ شیعہ افراد کو مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ اگلا ہدف وزیراعلٰی پنجاب کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور حیدر علی مرزا، سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک تھے۔ گرفتار ٹریفک وارڈن عظیم ملزمان کو ریکی کرکے ٹارگٹ کی آمد و رفت سے آگاہ کرتا اور ملزمان اسے نشانہ بناتے تھے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید