تازہ ترین

جرمن حکومت 33 میگا واٹ ہرپوہ روندو پاور پلانٹ کیلئے 20 ملین یورو فراہم کریگی

جرمن حکومت گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں پینتیس میگا واٹ ہرپوہ روندو پاور منصوبے کے لیے 20 ملین یورو فراہم کرے گا۔ جرمنی کی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (BMZ) اور پاکستان کی وزارت برائے اقتصادی امور کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جرمن وزارت برائے اقتصادی امور و ترقی مذکورہ رقم کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بنک کے ذریعے پاکستان کو فراہم کرے گا۔

اشـتراک گذاری
5 فوریه 2014
30 بازدید
کد مطلب: 27

گذشتہ دنوں پاکستان میں کے ایف ڈبلیو کے ڈائریکٹر انناکرسٹینے جانکے اور پاکستان کی وزارت برائے اقتصادی امور ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری علی رضا بھٹہ اور واپڈا کے جنرل مینجر فنانس نجیب طارق نے باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

یہ منصوبہ فرانس کی ایجنسی “فرانس دی ڈویلپمنٹ” کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ فرانسیسی ترقیاتی فرم بھی اس منصوبہ کیلئے پچاس ملین یورو فراہم کرے گی۔

 

ہرپوہ روندو پاور منصوبہ میں 70km تک 132kV ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشنز شامل ہوں گے، اس کے علاوہ دریائے سندھ پر ایک پل بھی تعمیر کیا جائیگا۔ جرمنی کی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی گلگت بلتستان میں پانی و بجلی کے محکمے کے صلاحیت کی تعمیر، ٹرانسمیشن لائن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کے ایف ڈبلیو کے ذریعے 1.5 ملین یورو گرانٹ فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی نے پہلے ہی اس منصوبہ کی فیزیبلٹی رپورٹ کی تکمیل کیلئے 650000 یورو فراہم کر چکے ہیں۔ اسکردو میں اس بجلی گھر کی تعمیر کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات ملے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گلگت بلتستان سے 50 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اس سے نہ صرف ملک میں موجود بجلی کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے بلکہ بجلی برآمد بھی کر سکے گی۔

http://islamtimes.org/vdcfvcdmyw6djja.k-iw.html

 

 

 

 

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *