بحرین میں فارمولا ون مسابقات کے خلاف لوگوں کا وسیع احتجاج
بحرین کے انقلابی عوام نے اس ملک میں منعقد ہونے والے مسابقات ’’فارمولا ون‘‘ کے خلاف شدید احتجاج کا مظاہرہ کیا ہے۔
سیاسی اور مذہبی تنظیموں کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے انقلابی عوام نے وسیع پیمانے پر آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں اور جمہوریت کی مانگ کی ہے۔

بین الاقوامی انجمن برائے اصلاحات و تحقیق کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحرین کے عوام ، آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی کے لئے پختہ عزم و ارادہ رکھتے ہیں۔ “علی واصف” نے آج پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں بحرین کے عوام کے وسیع احتجاجات کے مقابلے میں آل خلیفہ حکومت کی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام اصلاحات کے خواہاں ہیں۔
بین الاقوامی انجمن برائے اصلاحات و تحقیق کے سربراہ نے مزید کہا کہ احتجاجی مظاہرین کے مطالبات کے سامنے آل خلیفہ حکومت کا لیت و لعل سے کام لینا بحرین میں احتجاجی مظاہروں میں اضافے کا باعث بنا ہے اور آل خلیفہ کی حکومت کے ڈھانچے میں پیدا ہونے والے شگاف کو دیتے ہوئے ، یہ حکومت بین لاقوامی حمایت حاصل کرنے کے علاوہ زیادہ سے زیادہ ہتھیار خریدنے اور دیگر ملکوں منجملہ پاکستان سے کرائے کے فوجی حاصل کرنے کے درپے ہے تاکہ بحرین کے عوامی احتجاج کو کچل سکے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید