تازہ ترین

نائجیریا، برما اور کشمیر کے مسلمانوں کی بین الاقوامی سطح پر حمایت ایرانی عدلیہ کی اہم ترین ذمہ داری قرار

عدلیہ کے سربراہ اور دیگر مسئولین نے آج امام خامنہ ای سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ امام خامنہ ای نے عدلیہ کی صلاحیتوں، قانون میں اس ادارے بالاتری اور ملک میں اس کی موثر مینیجمنٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عدلیہ کو معاشرے میں عوام کے حقوق کا علمبردار ہونا چاہئے اور ہر […]

اشـتراک گذاری
3 جولای 2017
28 بازدید
کد مطلب: 2867

عدلیہ کے سربراہ اور دیگر مسئولین نے آج امام خامنہ ای سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

امام خامنہ ای نے عدلیہ کی صلاحیتوں، قانون میں اس ادارے بالاتری اور ملک میں اس کی موثر مینیجمنٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عدلیہ کو معاشرے میں عوام کے حقوق کا علمبردار ہونا چاہئے اور ہر شعبے میں جہاں لازمی ہو، عوام کے حقوق کا پوری توانائی کیساتھ دفاع اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں مقابلہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی بین الاقوامی سطح پر مسائل حل کرنے کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔

امام خامنہ نے کہا: مخلتف موضوعات مثلا امریکہ کی طرف سے پابندیاں، شیخ زکزکی اور ان کے حامیوں اور کشمیر اور برما کے مسلمانوں کی حمایت کرنا بھی عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے تاکید فرمائی کہ عدلیہ کو چاہئے کہ کہ ظالموں کیخلاف سخت ایکشن لے اور یہ پیغام ساری دنیا تک پہنچنا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں امربالمعروف کرنے والوں کی حمایت کو بھی ضروری اور اسے عدلیہ کی اہم ذمہ داری قرار دیا۔

امام خمانہ ای نے آیت اللہ شہید بہشتی کی یاد دلاتے ہوئے فرمایا کہ شہید بہشتی کا نام در اصل عدلیہ کا نام ہے کیونکہ وہ ایک ایسی عظیم شخصیت تھی کہ ان کے کردار اور خلوص نیت سے عدلیہ میں بہتری آئی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *