اتحاد بین المسلمین کیلئے ماضی سے کہیں زہادہ باہمی کوششوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز: تہران میں منعقدہ ستائیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے دشمن دو مذموم مقاصد حاصل کرنیکی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک مقصد ملت اسلامیہ میں تفرقہ ڈالنا اور دوسرا اس ملت کے درمیان موجود اختلافات کو مزید گہرا کرنا ہے۔
اتحاد بین المسلمین کیلئے ماضی سے کہیں زہادہ باہمی کوششوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آج اسلامی دنیا کو باہمی اختلافات دور کرنے کے لئے ماضی سے کہیں زیادہ ثقافتی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تہران میں شروع ہونے والی ستائیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے دشمن دو مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک مقصد ملت اسلامیہ میں تفرقہ ڈالنا اور دوسرا اس ملت کے درمیان موجود اختلافات کو گہرا کرنا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ جو گروہ اسلامی تہذیب، اس کی حقیقت اور اسلام کے اخلاقی پہلوؤں سے آگاہ نہیں ہیں، وہ اسلام اور جہاد کے نام پر اسلام کی غلط تصویر دنیا والوں کے سامنے پیش کرتے اور مسلمانوں کے درمیان فاصلے بڑھاتے ہیں۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسلام کے دشمن چاہتے تھے کہ خطے میں ایک نئی جنگ شروع کروا دیں اور اس مقصد کے لئے انہوں نے رائے عامہ اور راستہ بھی ہموار کر لیا تھا۔ لیکن اسلامی جمہوری ایران نے شام اور روس سمیت خطے کے بعض دیگر ممالک اور خطے سے باہر کی بعض طاقتوں کے تعاون کے ساتھ یہ جنگ نہیں ہونے دی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید