حجة الاسلام و المسلمین شیخ مهدی نجفی کا ارتحال ناقابل تلافي نقصان ہے۔
کوئٹہ بلوچستان ميں مقيم گلگت کے بزرگ عالم دین، امام جمعہ کوئٹہ حجت الاسلام و المسلمين مہدی نجفی کا ارتحال جہاں کويٹہ اور گلگت کے مومنين کے ليے المناک تھا وہاں پر ملت تشيع پاکستان جس کونے ميں بھي ہوں اس ارتحال پر غمگين ہے اور مرحوم کا ارتحال قوم و ملت کيليے ايک ناقابل تلافي نقصان ہے۔
مرحوم عرصہ دراز سے کويٹہ ميں اپني ديني خدمات انجام دے رہے تھے اور اسي راہ ميں اپني پوري زندگي صرف کر دي،
مرحوم تحریک جعفریہ / شیعہ علما کونسل پاکستان بلوچستان کے سابقہ صدر اور حال میں شیعہ علما کونسل پاکستان بلوچستان کے سرپرست اعلی کے طور پر دینی اجتماعی خدمات انجام دے رہے تھے، اس ضايعہ پر جامعہ روحانيت بلتستان کيطرف سے امام زمانہ اور شيعيان پاکستان کي خدمت ميں تسليت عرض ہے اور بالخصوس مرحوم کے اہل خانہ، شيعيان کويٹہ و گلگت اور شيعہ علما کونسل کي مرکزي قيادت اور مرحوم کے دوست احباب کي خدمت ميں تسليت عرض کرتے ہيں۔ اور ہماري دعا ہے کہ مرحوم اپنے مولي امير المومنين عليہ السلام کي شفاعت سے بہرہ مند ہوجايے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید