قم المقدسہ میں تکفیریت کے خلاف کانفرنس

کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے ان مہمانوں نے بھی شرکت کی جو شام جانے والے امن کے کاروان میں شامل ہیں۔ حوزہ علمیہ قم میں بین الاقوامی امور کے سربراہ محسن زمانی نے کہا ہے کہ حضرت امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ حضرت عیسی علیہ السلام بھی ظہور کریں گے

اور اس سے انسانیت کے مشترکہ اھداف و مقاصد اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کی سنگين ذمہ داری کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام محبت و رحمت کا دین ہے اور اگر آج کچھ مسلمان نما افراد دہشتگردی اور انسانیت سوز کاروائياں کررہے ہیں تو اسلام کا اس سے کوئي تعلق نہيں ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں اور خطے بالخصوص شام میں بحران و بدامنی کا مقصد غاصب صیہونی ریاست کی حمایت کرنا اور سامراج کے مقابل مسلمان قوموں کی مزاحت کو کمزور بنانا ہے۔ قابل ذکرہے کہ شام کے لئے امن کاروان میں برطانیہ، لبنان، جرمنی، آسٹریلیا، پاکستان ہندوستان اور ایران کے زائرین شامل ہیں۔ یہ عالمی کاروان جمعہ کو تہران پہنچاتھا اور آئندہ بدھ کو دمشق کے لئے روانہ ہوجائے گا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید