بحرین: فارمولا ون ریس کے موقع پر ساٹھ مظاہرین گرفتار
انسانی حقوق کے کارکن یوسف المحافظہ نے آج کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے فارمولا ون ریس کے موقع پر پیسنٹھ افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں سات بچے بھی شامل ہیں۔

اشـتراک گذاری
8 آوریل 2014
20 بازدید
کد مطلب: 312
یوسف المحافظہ نے کہا کہ زیادہ ترلوگوں کو مناقہ اور اکر علاقے سے گرفتار کیا گيا ہے اور حکومت نے ان افراد کی گرفتاری کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائي ہے۔ بحرین میں فارمولا ون ریس کے مقابلے تین اپریل سے چھے اپریل تک منعقد ہوئے جن کے خلاف ملت بحرین نے ملک گير احتجاج کیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ آل خلیفہ اپنے جرائم اور انسانی حقوق کی پامالی پر پردہ ڈالنے کےلئے فارمولا ون مقابلے کرواتی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید