تازہ ترین

آیت اللہ صافی گلپائگانی: ہم ہمیشہ عراق کے مظلوم شیعوں کے لیے دعا کرتے ہیں

جہان تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ صافی گلپائگانی نے سفیر عراق کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران اور عراق کے باہمی روابط میں استحکام دشمنان اسلام کی مایوسی میں اضافہ کا باعث ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی نے قم میں سفیرعراق کے ساتھ ہوئی ملاقات میں کہا کہ ایران اور عراق دونوں ہمفکر ممالک ہیں اور دونوں اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کے خواہاں ہیں۔

اشـتراک گذاری
9 آوریل 2014
19 بازدید
کد مطلب: 313

انہوں نے مزید کہا: عراق میں ائمہ کی زیارات کا پایا جانا اور شیعوں کا ائمہ معصومین سے بے لوث محبت کرنا ان دو ممالک کے درمیان باہمی دینی اور مذہبی تعلقات کے استحکام کی ایک اہم وجہ ہے۔
اس مرجع تقلید نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مرجعیت کے ذریعے تمام اختلاف کو ختم کیا جا سکتا ہے کہا: دشمان اسلام کی یہ کوشش ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کر کے اپنے مفاد حاصل کریں اور اسلامی ممالک کی عظیم ثروتوں کو غارت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہمیں امید ہے کہ مرجعیت کے سائے میں ان دونوں ممالک کے درمیان موجود مشکلات ختم ہو جائیں گی، دونوں ممالک کی عظمت اور سربلندی میں اضافہ ہو گا اور دشمنان اسلام کی مایوسی بڑھ جائے گی۔
آیت اللہ صافی گلپائگانی نے حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ نجف کے درمیان پائے جانے والے حسن روابط کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ان روابط میں مزید استحکام آئے گا۔
انہوں نے اس ملاقات کے آخر میں عراق کے لوگوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا : میں ہمیشہ عراق کے مظلوم عوام مخصوصا شیعوں کے لیے دعا کرتا ہوں خداوند عالم انہیں گمراہ ٹولوں کے مقابلے میں حقیقی کامیابی سے ہمکنار کرے گا

 

 

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *