جلس وحدت میں شمولیت کا مقصد الہٰی اہداف کی تکمیل کیلئے مل کر جدوجہد کرنا ہے، شیخ زاہدی
انجمن امامیہ کے سٹی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلیمن کے نظریات، پالیسیز اور کارکردگی سے مطمئن ہو کر باقاعدہ مجلس وحدت میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
ااسکردو کے معروف عالم دین حجتہ الاسلام علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی قوم، تحریک یا تنظیم نظریات اور عمل کی بنیاد پر قائم رہتی ہے۔ مجلس وحدت مسلیمن کے نظریات، پالیسیز اور کارکردگی سے مطمئن ہو کر باقاعدہ مجلس وحدت میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

اشـتراک گذاری
9 آوریل 2014
21 بازدید
کد مطلب: 314
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت میں باقاعدہ شمولیت سے پہلے بھی میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی سے مسلسل رابطے میں تھا اور پہلے بھی مجلس وحدت کی فعالیت کا معترف تھا۔ میرے مجلس وحدت میں شمولیت کا مقصد الہٰی اہداف کی تکمیل کے لیے مل کر جدوجہد کرنا، مملکت عزیز پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور مظلومین و محرومین کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے اور ان اہداف کے حصول کے حوالے سے پرامید بھی ہوں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید